Published On: Wed, Jan 28th, 2015

تین بینکوں کی نجکاری میاں منشاء کی’’ منشا ‘‘سے مشروط , حکومتی شیئرز میں سے بڑا حصہ دیا جائے گا

Share This
Tags
فیصل آباد کے ایک اور بڑے ’’کاروباری‘‘ گروپ کو ساتھ ملایا جا رہا ہے، معاملات طے ہونا شروع ہو گئے ہیں: ذرائع کا دعویٰ
فیسکو کو خریدنے کے خواہشمند ایک بڑے صنعتی گروپ کے سربراہ کو خوش کرنے کے لیے الائیڈبینک کے 10فیصد حکومتی شیئرز میں سے بڑا حصہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے اور اہم حکومتی ذرائع کے مطابق نجکاری کے عمل کی نگرانی اسی شخصیت کے زیر اثر مکمل کی جا رہی ہے۔ دیگر دو بینکوں کے حکومتی شیئرز کی نجکاری بھی اسی شخصیت کی ’’منشا‘‘ کے مطابق ہو رہی ہے اور عملی طور پر یہی شخصیت تینوں بینکوں کی نجکاری کے عمل کی نگران بن چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اس وقت الائیڈبینک کے 10فیصد شیئرز ہیں جن کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومتی نجکاری عمل میں بڑا کردار رکھنے والے فیصل آباد کے اس صنعتکار اور بینکارmian_muhammad_mansha.top کو ان 10فیصد شیئرز سے بھی نوازا جا رہا ہے۔ الائیڈبینک کے بڑے حصے کو جب نجکاری کے ذریعے فروخت کیا گیا۔ اس وقت بھی یہ صنعتکار اس بینک کو خریدنا چاہتے تھے اور اب پھر وہی خواہش جاگ اٹھی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس حبیب بینک کے 42فیصد اور یونائیٹڈ بینک کے 20فیصد ملکیتی شیئرز ہیں اور یہ حصص بھی فروخت کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور یہ شخصیت ان تین بینکوں کے حکومتی شیئرز فروخت کرنے اور دیگر امور کی نگرانی پر مامور ہے اور فیصل آباد کے ایک اور بڑے ’’کاروباری‘‘ گروپ کو ساتھ ملایا جا رہا ہے اور معاملات طے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Leave a comment