Published On: Tue, Dec 22nd, 2015

ڈاکٹرعاصم اورشرجیل میمن کے بعد مراد علی شاہ کےکیسز سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کےلئے درد سر بن گئے، عہدے سے الگ کرنے کی سفارش، پنجاب کے دووزیروں اورایک ایم این اے کیخلاف بھی کرپشن کیسز تیار

 پنجاب اور سندھ حکومت میں شامل کئی شخصیات کی کرپشن اور اختیارات سے تجاوزکرنے کے کیس تیار کرلئے گئے،حکمران لیگ کےلئے نندی پور پراجیکٹ کی فائل کھلنے والی ہے ، ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کے بعد اب صوبائی وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کےکیسز سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کےلئے درد سر بننے لگے۔
وفاقی اداروں کے اہم ذرائع کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب کی آٹھ شخصیات کے خلاف کیسز تیار کرلئے گئے ہیں،ایف آئی اے اور نیب نے تمام دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کے خلاف دہری شہریت، سیکرٹری خزنہ کے ساتھ ملکر کرپش کرنے،غیر قانونی بھرتیوں اور اپنے کزن کو خلاف میرٹ ترقی دلوانے کے کیسز دوبارہ کھولنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جولائی دو ہزار پندرہ میں مراد علی شاہ کے خلاف سیاسی دباو پر عارضی طور پرنیب نے تحقیقات روک دی تھیں مگر ڈاکٹر عاصم کی طرف سے سندھ حکومت کے خلاف فراہم کردہ معلومات کے بعد وہ کیسز دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔
Syed-Murad-Ali-Shah-900پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے ایک گروپ نے اعلٰی قیادت کو سفارش کی ہے کہ ڈاکٹڑ عاصم کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ خراب ہونے کے بعد مراد علی شاہ سمیت ایسی تمام شخصیات کے اہم عہدوں سے الگ کیا جائے جن کے خلاف سنجیدہ نوعیت کے کیسز موجود ہیں۔۔ذرئع کے مطابق2013میں مراد علی شاہ نے اپنے کزن کو امریکہ سے واپسی پر خلاف میرٹ وزیراعلٰی سندھ سے دوبارہ تقرری کراکر خلاف ضابطہ اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی دلوائی تھی ۔وفاقی اداروں کے ذرائع کے مطاق نندی پور پراجیکٹ میں اہم افسران کی گرفت شہباز حکومت کےلئے درد سر بننے والی ہے،،، پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک صوبائی وزیر، ایک وفاقی وزیر اور ایک ایم این اے سمیت آٹھ افراد کے خلاف بھی کیسز کےلئے تمام ریکارڈ تیار کرلیا گیا ہے۔

فیکٹ رپورٹ

Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. sumaila says:

    in sab ko jail mein daal dena chaiye. isi k qaabil hn ye log

Leave a comment