Published On: Tue, Oct 25th, 2011

پاکستان نے ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے نئی ٹیکنالوجی خریدلی

Share This
Tags
واشنگٹن/سٹاف رپورٹ
پاکستان نے ایف سولہ لڑاکاطیاروں کو اپ گریڈ اورجدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے امریکا سے جدیدپوڈز خرید لیں،نئی ٹیکنالوجی سے پائلٹ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ ریڈار جام کرنی،مخالف سمت سے طیارے پر حملہ آور لیزر کی پیشگی شناخت،کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا پتا چلانے اور سگنلز کی سمت کاتعین کرنے کے قابل ہو جائے گا۔امریکی جریدے ’’پیج اسٹرٹیجی‘‘ امریکی خبر رساں اداری، ایو ی ایشن انٹر نیشنل نیوز اور ڈیفنس اپ ڈیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کہاگیاکہ پاکستان نے فائٹر ایف16 کے لیے امریکی ساختہ ایڈوانس اینٹی گریٹڈ ڈیفنسوالیکٹرانک وارفیئر سوٹ پوڈز خرید لی ہے یہ ٹیکنالوجی ڈیجیٹل ریڈار وارننگ جام کرنے کی اعلیٰ صلاحیت،جغرافیائی محل وقوع اور اطراف کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتی ہے جس سے پائلٹ ممکنہ خطرے سے طیارے کو دور کر سکتا ہے یا اس کا بھر پور جواب دے سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے فارن ملٹری سیلز کا یہ معاہدہ آئی ٹی ٹی کارپوریشن کو دیا ہی،49ملین ڈالر کا معاہدہ ڈیجیٹل ریڈیو فریکوئنسی میموری بیسڈ پوڈز فراہم کرنے کے متعلق ہے یہ پوڈز نئے اور پرانے ایف 16طیاروں کے پر وں پر نصب کی جاسکتی ہے۔ امریکا غیر ملکی صارفین کو ان صلاحیتوں کی حامل ALQ۔211 ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرتا جو وہ خوداپنے طیاروں میں استعمال کرتا ہے اس وقت انہی صلاحیتوں سے ملتا جلتا ورڑن ALQ۔131امریکا خود اپنے طیاروں میں استعمال کر رہا ہے پاکستان اس کا ورڑن9خرید رہا ہے۔ معاہدے کے تحت کمپنی پاکستان کو 18پوڈز فراہم کرے گا فی پوڈ لاگت تقریباً 3.5 ملین ڈالر ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ALQ۔211(v)9 پوڈز کی خریداری کی درخواست 2008میں کی تھی۔آئی ٹی ٹی کمپنی کے مطابق فارن ملٹری سیلز معاہدے کے تحت چھ ممالک کے ساتھ 160 سے زائد انٹرنل ایڈیوز سسٹم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ان میں سے اب تک 134سسٹم فراہم کیے جا چکے ہیں۔

Leave a comment