Published On: Sun, May 22nd, 2011

زردای کے دوست اعجاز ہارون کی تنزلی،اب پروازیں آپریٹ کریں گے

علی اکبر/ کراچی
پی آئی اے انتظامیہ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن اعجاز ہارون کی تنزلی کرتے ہوئے انہیں پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ کیپٹن اعجاز ہارون کو شعبہ فلائٹ آپریشنز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پی آئی اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ کوارڈی نیشن شاہ نواز رحمان کے دستخط سے جاری کردہ مذکورہ پرسنل آرڈر میں جنرل منجیر ہیومن ریسورس (فلائٹ آپریشنز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ کیپٹن اعجاز ہارون کی تنخواہ، الاؤنسز اور دیگر مراعات مروجہ قوانین کے مطابق بحال کر دی جائیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے سابق ایم ڈی کو مستفیٰ ہونے کے بعد فلائنگ ڈیوٹی سے بھی روک دیا تھا، جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ان کے حوالے سے مجاز اتھارٹی نے کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مقررہ مدت کے دوران لازمی فلائنگ نہ کرنے کے باعث کیپٹن اعجاز ہارون کا فلائنگ لائسنس غیر فعال ہو گیا تھا جو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلیٰ حکومتی شخصیت کی سفارش پر بطور اسپیشل کیس بحال کر دیا ہے۔

Leave a comment