Fact News | Investigative News Stories Of Pakistan And Around The World

فوج کا ’’بے رحم احتساب‘‘ کا فیصلہ ‘کسی کو فرار کا موقع نہیں ملے گا
گزشتہ چار برس کے دوران ہونے والی کئی ہزار ارب روپے کی کرپشن میں ملوث  اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات ‘ بیوروکریٹس اور ان کے ’’مڈل مین‘‘ حضرات کو  شکنجے میں لانے کیلئے فہرستوں کی تیاری شروع، منطقی انجام‘‘ تک پہنچایا  جائے گا، ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد (نمائندہ فیکٹ ) پیپلز پارٹی کی طرف سے ’’سیاسی شہید‘‘ بننے کے  دو ٹوک فیصلہ اور ملک میں آئندہ آنے والے عبوری سیٹ اپ کے دوران مقتدر  حلقوں نے گزشتہ چار برس کے دوران ہونے والی کئی ہزار ارب روپے کی کرپشن میں  ملوث اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات ‘ بیوروکریٹس اور ان کے ’’مڈل مین‘‘ حضرات  کو ’’بے رحم احتساب‘‘ کے شکنجے میں لانے کیلئے فہرستیں بنانا شروع کر دی  ہیں۔پیر کو یہاں ذمہ دار ذرائع کے مطابق عبوری سیٹ اپ بننے کی صورت میں  فوری طور پر 150 سے زائد اعلیٰ شخصیات کی گرفتاریاں ہونگی جن پر ’’مقتدر  حلقوں‘‘ کی پوری نظر ہے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی ملک سے باہر فرار  ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان فہرستوں میں بیشتر  سیاستدان ‘ بیوروکریٹس اور کئی معروف ’’مڈل مین‘‘ شامل ہیں جن کی کرپشن کے  قصے اس وقت زبان زدعام ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ احتساب ماضی میں نواز شریف یا  فوجی ادوار میں ہونے والے نام نہاد احتسابی عمل سے قطعی طور پر مختلف ہوگا  اور اس ’’بے رحم احتساب‘‘ کے شکنجے میں آنے والے تمام کرپٹ عناصر چاہے وہ  جتنا بڑا مرتبہ اور مقام کیوں نہ رکھتے ہوں، اس بار ان کو ’’منطقی انجام‘‘  تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان کا فضا ئیہ کے لئے اسرائیل سے دفاعی ساز و سامان خریدنے کا انکشاف
لاہور/سٹاف رپورٹ

اسرائیل کی ایک اہم کمپنی ’’ہیت آف لمیٹڈ‘‘ نے ایک خفیہ معاہدے کے تحت پاک  فوج کو دفاعی ساز و سامان فروخت کیا ہے۔ اسرائیل کے چینل نمبر 2 ٹیلی ویڑن  نیٹ ورک پر نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کمپنی نے پاکستان کی  فضائیہ کو طیاروں میں ایندھن بھرنے کیلئے استعمال ہونے والے 11/ ٹرک فروخت  کیے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل مذکورہ کمپنی نے نزرتھ نامی شہر  سے 6/ کلومیٹر دور گیلیلی ریجن میں زیپوری کے صنعتی زون میں قائم اپنے  پلانٹ سے 11/ ٹرک تل ابیب سے 40/ کلومیٹر دور اشدود بندرگاہ کیلئے رات کے  اندھیرے میں روانہ کیے۔ اس کے بعد ان ٹرکوں کو ایک کارگو جہاز میں لوڈ کرکے  ترکی بھجوایا گیا جہاں سے انہیں پاکستان پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ اسرائیلی کمپنی مسلم ملک کی ایئر فورس کو مضبوط بنانے کیلئے اسے ری  فیولنگ ٹرک فراہم کر رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہیت آف  لمیٹڈاور ترکی کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ کمپنی بی ایم سی کے درمیان معاہدہ  ہوا تھا جس کے تحت ٹرک کے چیسز اسرائیل بھجوائے گئے جنہیں پراسیس کرنے کے  بعد ٹرکوں میں تبدیل کرکے پاک فضائیہ کیلئے بھجوایا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر خرم رسول کو پروٹوکول اور وی آئی پی سہولیات میسر
اسلام آباد (نمائندہ فیکٹ ) ایف آئی اے کی جانب سی67 کروڑ سے زائد فراڈ کے  مقدمات میں ملوث وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر خرم  رسول کو دوران حراست ’’وی آئی پی‘‘ پروٹوکول کے ساتھ ہر طرح کی مکمل  سہولیات دی جا رہی ہیں، ایف آئی اے نے خرم رسول کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری  ایک ہفتہ قبل مقامی عدالت سے حاصل کیے تھے اسے بھی تاحال گرفتار نہیں کیا  گیا۔ ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس سے خرم رسول  کیلئے خصوصی ہدایات ہیں کہ اسے تمام سہولیات دی جائیں اور کوئی شکایت نہیں  ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق خرم رسول نے وزیراعظم ہاوس سے متعدد یقین  دہانیوں کے بعد اپنی گرفتاری دی تھی اور واضح کر دیا تھا کہ اگر حامد سعید  کاظمی کی طرح اسے بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا توہ وہ 67 کروڑ سے زائد فراڈ  میں ملوث وزیراعظم ہاوس میں بیٹھے تمام ’’پردہ نشینوں‘‘ کو بے نقاب کر دے  گا۔ ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم ہاوس کے اسٹاف کے متعدد ارکان  کی خاص طور پر خرم رسول کی ’’کیئر‘‘ کے لیے خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور  وہ دن میں کئی بار جا کر خرم رسول کی نہ صرف خیریت دریافت کرتے ہیں بلکہ اس  کو ضروری ’’اشیا‘‘ بھی پہنچاتے ہیں۔ میڈیا میں خرم رسول کو ایف آئی اے کی  جانب سے ’’وی آئی پی‘‘ پروٹوکول دینے کے بارے میں آنے والی رپورٹس پر ایف  آئی اے حکام کی ہدایت پر خرم رسول نے سینئر سول جج کی عدالت میں اپنے اوپر  ذہنی اور جسمانی تشدد ہونے کا واویلا کیا تاکہ اس تاثر کو زائل کیا جا سکے۔  خرم رسول جب عدالت میں واویلا کر رہے تھے تو ساتھ کھڑے ایف آئی اے کے  تفتیشی افسران کے چہروں کی مسکراہٹ ساری حقیقت بیان کر رہی تھی۔

سینیٹ الیکشن: پیپلز پارٹی ق لیگ کو7نشستیں دینے پر آمادہ
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ

سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ(ق )اور پیپلزپارٹی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی  کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ پیپلزپارٹی ق لیگ کو 7نشستیں دینے  پر آمادہ ہوگئی ہے مگر ق لیگ نے 11 نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔مسلم لیگ (ق)  نے وفاق سے ایک‘پنجاب سی3 ‘ بلوچستان سی5 اور سندھ اور خیبر پختونخوا سے  ایک ایک نشست مانگی ہے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ پیر  کو دونوں جماعتوں کی قیادت کرے گی۔مسلم لیگ(ق) نے اسلام آباد سے وسیم سجاد‘  پنجاب سے مشاہد حسین سید کامل علی آغا او رمصطفی ملک جبکہ سندھ سے حلیم  عادل شیخ کے لیے سینیٹ کی نشستیں مانگی ہیں۔ق لیگ نے خیبر پختونخوا سے بھی  ایک نشست دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ارکان اسمبلی کی تعداد کم ہونے کے باعث  وہاں سے سیٹ ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ واضح رہے کہ 2 مارچ کو ہونے والے  سینیٹ انتخابات میں سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ (ق) کو ہو رہا ہے۔ اس جماعت  کے 21میں سی20 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے صرف (ق) لیگ کے صدر چوہدری  شجاعت حسین مزید3 سال کے لیے سینیٹر رہیں گے۔ (ق) لیگ کے ریٹائر ہونے والے  سینیٹرز میں سب سے سینئر وسیم سجاد ہیں جو کہ 1985ء سے مسلسل رکن سینیٹ  منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں۔

مالی مدد کی بحالی سے کالعدم تنظمیں پھر متحرک ہو گئیں
جیش محمد، تحریک اسلامی، ملت اسلامیہ پاکستان، غازی فورس، حزب التحریر،  جمعیت الفرقان اور خیرالنساء انٹرنیشنل ٹرسٹ نہ صرف ملک کے اندر بلکہ  بیرون ممالک سے بھی رقوم منتقل کر رہی ہیں ، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے  بعد ایف آئی اے کو بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد/سٹاف رپورٹ

پاکستان کے خفیہ اداروں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بیرونِ  ممالک سے کالعدم تنظیموں کو ملکی اور غیر ملکی کرنسی میں سرمائے کی فراہمی  سے ایسی تنظیمیں ایک بار پھر متحرک ہو رہی ہیں جوگْزشتہ کچھ عرصے کے دوران  سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں  کمزور پڑ گئی تھیں۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق کئی کالعدم تنظیموں نے بینکوں میں  مختلف نئے ناموں سے اکاؤنٹس دوبارہ کھلوالیے ہیں جہاں پر نہ صرف ملک کے  اندر سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی رقوم منتقل کی جارہی ہیں۔ان میں شدت پسندی  کے واقعات میں ملوث تنظیمیوں کے علاوہ دیگر تنظیمیں بھی شامل ہیں جو بظاہر  سماجی کاموں میں مصروف ہیں۔ وزارت داخلہ کو خفیہ اداروں کی طرف سے دی گئی  رپورٹس کے حولے سے کہا گیا ہے کہ7 کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد  بینکوں میں مختلف ناموں سے اکاؤنٹس کھلوا رہے ہیں۔ ان تنظیموں میں جیش  محمد، تحریک اسلامی، ملت اسلامیہ پاکستان، غازی فورس، حزب التحریر، جمعیت  الفرقان اور خیرالنساء انٹرنیشنل ٹرسٹ شامل ہیں۔ رپورٹس میں اس بات کی  نشاندہی کی گئی ہے کہ مذکورہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اور  دیگر افراد کے ناموں پرملکی اور غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوا کر  اْنہیں استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ ان افراد میں متعدد افراد ایسے ہیں جو  پہلے بھی ان تنظیموں کے نام پر کْھلنے والے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے اور  نکلوانے کے لیے اْنہیں استعمال کرتے رہے ہیں تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے  ان تنظیموں پر پابندی لگنے کے بعد اْنہوں نے ان اکاؤنٹس کو استعمال نہیں  کیا۔ذرائع کے مطابق اس بات کا ذکر بھی کیا گیا ہے کہ ہنڈی کے ذریعے پیسے  بھجوانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کے بعد بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم منتقل  کرنے کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان  اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم کی وجہ سے یہ تنظیمیں ایک مرتبہ پھر بھرپور  طریقے سے منظم ہو رہی ہیں۔ان اطلاعات کی روشنی میں وزارت داخلہ نے وفاقی  تحقیقاتی ادارے کے بینکنگ سرکل اور متعلقہ حکام سے مختلف بینکوں میں کھولے  گئے ایسے کھاتوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کو کہا ہے جن میں بھاری رقوم اور  بالخصوص غیر ملکی کرنسی میں رقوم بھیجی جارہی ہیں۔حکومتِ پاکستان نی24  کالعدم تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر رکھی ہے ان میں مندرجہ  بالا7 تنظیموں کے علاوہ لشکر جھنگوی، سپاہ محمد،لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ  پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمدی، القاعدہ، تحریک جعفریہ، جمعیت الانصار،  بلوچستان لبریشن آرمی، انصارالاسلام ، حاجی نامداد گروپ، اسلامک سٹوڈنٹس  موومنٹ آف پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔ان کے علاوہ اقوام  متحدہ کی جانب سے جن 4 تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے اْن کے مختلف  بینکوں میں کھلے ہوئے اکاؤنٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں ان میں جماعت الدعوۃ،  الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ اور حرکت الجہاد اسلامی شامل ہیں۔وزارتِ داخلہ نے  سْنی تحریک کو 2002ء سے واچ لسٹ پر رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان  تنظیموں پر سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں 2001ء سے لے کر2004ء کے  درمیان پابندی عائد کی گئی تھی ۔

بد عنوانی میں ملوث وزیر اعظم کا میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول گرفتار
اسلام آباد (نمائندہ فیکٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے سابق میڈیا  کوآرڈی نیٹر میاں خرم رسول کو 24 جنوری تک گرفتاری کے احکامات کے بعد ایف  آئی اے نے  خرم رسول کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ خرم رسول پر اسلام  آباد کے قالینوں کے تاجروں سے 53 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے جبکہ اس  فراڈ میں وزیراعظم کی بعض قریبی شخصیات بھی مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ ایف آئی  اے نے خرم رسول کو 2 ساتھیوں سمیت چک شہزاد میں واقع فارم ہاوس سے گرفتار  کیا۔ ذرائع کے مطابق خرم رسول کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر اہم  انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ادھر سپریم کورٹ کی جانب سے خرم رسول کی  24جنوری تک گرفتاری کے احکامات نے وزیراعظم ہاوس کو شدید پریشانی سے دوچار  کردیا ہے‘ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز خرم رسول کی گرفتاری کے احکامات دیے  تھے‘ جمعہ کی رات وزیراعظم کی میڈیا ٹیم اور پی آئی ڈی کے اعلیٰ حکام رات  گئے تک اخبارات میں خرم رسول کے بارے میں وضاحت چھپوانے کیلئے اخبارات کے  مالکان اور نیوز ایڈیٹرز کی منت سماجت کرتے رہے‘ وزیراعظم ہاوس نے ایک بار  پھر غلط بیانی کی انتہا کرتے ہوئے خرم رسول کے بارے میں جاری کردہ وضاحتی  بیان میں کہا ہے کہ خرم رسول کبھی وزیراعظم کا میڈیا کوآرڈی نیٹر نہیں رہا  اور وزیراعظم نے اس کے خلاف خود ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔  وزیراعظم ہاوس کی طرف سے میاں خرم رسول سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کسی  طرح کے کوئی تعلقات نہ ہونے کا تاثر دینے کی تمام تر کوششوں کے باوجود  حقائق بالکل الٹ ہیں‘ حقائق کے مطابق میاں خرم رسول جوکہ وزیراعظم کے جیل  کے ساتھی تھے اور ان کے ’’فنانسر‘‘ کے طور پرجانے جاتے تھے‘ کو وزیراعظم نے  مئی 2010ء میں پی ٹی وی میں بطور کوآرڈی نیٹر بھرتی کرایا لیکن وہ اصل  ڈیوٹی وزیراعظم ہاوس میں ادا کرتے تھے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق میاں خرم  رسول کا اصل کام مالداراسامیوں کو گھیر کر وزیراعظم ہاوس لانا اور سودے  بازی کرانا تھا جن کا زیادہ تر مالی فائدہ وزیراعظم کی فیملی کو پہنچتا  تھا۔ ذرائع کے مطابق میاں خرم رسول نے اسلام آباد کے قالینوں کے معروف تاجر  باپ بیٹے کو پارکو میں گیس کا کوٹہ دلانے کیلئے پھنسایا اور اس دوران ان  کی وزیراعظم سے بھی مبینہ طور پر3 ملاقاتیں کروائی گئیں۔ ذمہ دار ذرائع کا  دعویٰ ہے کہ خرم رسول کی طرف سے قالینوں کے تاجروں سے وصول کردہ 53 کروڑ  میں سے 80 فیصد سے زیادہ وزیراعظم کی فیملی نے وصول کیے اور یہی وجہ ہے کہ  ایف آئی اے نے آج تک اس پر ہاتھ نہیں ڈالا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خرم رسول  نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے گرفتار کرایا گیا تو وہ تمام راز افشا کردے گا۔  سپریم کورٹ کی طرف سے گرفتاری کے احکامات نے وزیراعظم ہاوس کے ’’مکینوں‘‘  کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے کہ اگر خرم رسول نے گرفتاری کے بعد  عدالت میں منہ کھول دیا تو بہت سے پردہ نشینوں کے نام سامنے آجائیں گے۔

وزیراعظم کی بابر اعوان کو قانون سمیت کوئی بھی وزارت دینے کی مخالفت
لاہور /سٹاف رپورٹ

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر بابر اعوان کو قانون سمیت کوئی بھی  وزارت دینے کی سخت مخالفت کر دی۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی  جانب سے موجودہ حالات میں بابر اعوان کو وزیر قانون بنانے کی مخالفت کی  گئی تو پارٹی کے کچھ لوگوں نے کہاکہ ان کو کوئی اور اہم وزارت سونپ دی جائے  تاہم وزیراعظم نے اس کی بھی سخت مخالفت کی اور ان کاکہنا تھاکہ سینیٹ کے  انتخابات تک ڈاکٹر بابر اعوان کو کابینہ میں شامل کرنا پارٹی اور حکومت کے  مفادمیں نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بھی وزیر اعظم نے  قائل کر لیا اورصدر نے بھی اس کی تائید کر دی۔

ناکردہ جرم کی سزا کاٹنے والی عافیہ صدیقی کینسر کے مر ض میں مبتلا
کراچی/واشنگٹن/سٹاف رپورٹ

امریکا میں ناکرہ جرم کے الزام میں 86برس کی سزائے قید کاٹنے والی پاکستانی  خاتون سائنسدان کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں،مقید سائنسدان کی بہن  فوزیہ صدیقی نے عافیہ کے مرض کی اطلاعات کی تصدیق کردی،امریکا میں تعینات  ہونے والی نئی سفیر شیری رحمان نے رابطوں کے باوجود کوئی مؤقف ظاہرکرنے  یاعافیہ کے علاج کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر  فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہیوسٹن کے پاکستانی قونصل جنرل سے علم ہوا ہے کہ  عافیہ کینسر کا شکارہیں لیکن پاکستانی سفارت خانہ ان اطلاعات کی تصدیق یا  تردید کیلئے کردارادانہیں کر رہا۔ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل  عاقل ندیم نے رابطہ کرنے پربتایاہے کہ وہ جیل کے ڈاکٹرز سے عافیہ کے علاج  کیلئے درخواست کر رہے ہیں لیکن راس ویل نامی جیل سے منسوب تمام تر کہانیوں  کی موجودگی اور کینسرجیسے مرض کے بعدیہ درخواست ناکافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ  کیا کہ پاکستانی سفارتخانہ عافیہ کے علاج کیلئے ڈاکٹرزکی ٹیم مہیاکرنے کی  بات کرے جس میں جیل معالجین کے علاوہ پرائیویٹ ڈاکٹرزبھی شامل ہوں۔امریکا  میں نئی تعینات ہونے والی پاکستانی سفیرشیری رحمن سے رابطہ کیے جانے کے  باوجودجواب نہ ملنے پر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکا جانے سے قبل شیری رحمن  نے عافیہ کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ڈاکٹر فوزیہ  صدیقی نے پاکستانی وامریکی حکام سے یہ اپیل بھی کی کہ ان کی والدہ شدید  بیماری کے بعداب بولنے کے قابل ہو چکی ہیں عافیہ کی ان سے بات کروائی  جائے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرسے مؤقف جاننے کیلئے  ای میل پر رابطہ کیا گیا تاہم پاکستانی سفارت خانے اور ہیوسٹن قونصلیٹ کا  کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

عام انتخابات کے لئے مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کی کوششیں پھر شروع
چکوال (نمائندہ فیکٹ)عام انتخابات میں تمام مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کے  لیے سنجیدہ کوششوں کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں مسلم لیگ (ن)  اور مسلم لیگ (ق) کو قریب لانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں  نواز شریف نے بھی اپنے پارٹی کے چند رہنماوں کو گرین سگنل دے دیا۔جنرل (ر)  مجید ملک نے (ن) اور (ق) لیگ میں رابطوں کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق  میاں نواز شریف اور بزرگ مسلم لیگی رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک  کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں میاں نواز شریف بھی اس بات پر متفق تھے کہ  ایک مضبوط مسلم لیگ ہی استحکام پاکستان اور جمہوریت کی ضامن ہو سکتی ہے۔  معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں جنرل مجید ملک کا مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری  شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین کے ساتھ رابطہ ہوا ہے اس میں کافی  پیش رفت ہوئی ہے۔ دریں اثنا اس ضمن میں جب جنرل مجید ملک سے رابطہ قائم  کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں طرف سے کافی برف پگھل  رہی ہے اور جس انداز میں کوششیں ہو رہی ہیں اس سے جلد ہی میاں نواز شریف  اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات خارج از امکان نہیں۔ جنرل مجید ملک  نے کہا کہ اس وقت ملک جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس وقت پوری قوم کی نظریں  میاں نواز شریف پر لگی ہیں۔ لہٰذا ایک مضبوط مسلم لیگ ہی ملک کو موجودہ  مسائل سے باہر نکال سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں قوم کو آنے والے  دنوں میں اچھی خوشخبری کی ضرور توقع رکھنی چاہیے۔

حکومت نے ملکی معیشت کو 40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا
کراچی/سٹاف رپورٹ

زرداری ‘ گیلانی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلی3 سالوں میں ملکی معیشت کو  40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا‘ ہنری کسنجر کی اکتوبر 2001 ء کی پیشگوئی  کے مطابق امریکانے دہشت گردی کی جنگ افغانستان سے پاکستان میں منتقل کرنا  شروع کر دی ہے‘ ساتواں این ایف سی ایوارڈ ملکی معیشت کی تباہی کا نسخہ ہے  جسے موجودہ حکومت اپنی بڑی کامیابی قرار دیتی ہے‘ این آر او کا اجرا  پاکستان کیخلاف گہری سازش تھی۔ جس کا مقصد پاکستانی معیشت کو تباہ کرنا تھا  ‘ زرداری اور گیلانی نے امریکی ایماپر ہونے والے اس معاہدے کے تحت  پاکستانی معیشت کو دانستہ طور پر تباہ کیا ہے‘ امریکا نے پاکستان کو آئی  ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے کیلئے آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا  قرضہ دلایا ‘ ہالبروک زرداری کی مشاورت سے افغانستان و پاکستان کیلئے  ایلچی مقرر ہوئے‘ امریکی دباو پر پاکستانی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن  منصوبے کو التوا میں ڈا ل رہی ہے۔ساڑھے 3 برسوں میں 2 کروڑ 70 لاکھ مزید  افراد غربت سے نیچے چلے گئے ‘ 10کروڑ پاکستانیوں کو دو وقت کی روٹی اور 14  کروڑ کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ یہ انکشافا ت معروف ماہر اقتصادیات  ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے اپنی تازہ تصنیف ’’پاکستان اور امریکا۔دہشت  گردی،سیاست و معیشت‘‘ میں کیے ہیں۔ مصنف کے مطابق امریکا کی سرتوڑ کوششوں  سے جاری ہونے والے این آراو کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے والی  پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس جنگ میں تمام حدود پار کردیں اور پاکستان کی  سلامتی، بقا، یکجہتی اور معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ ڈاکٹر شاہد  حسن نے کہا کہ کیری لوگر ایکٹ بھی پاکستان کے لیے ایک پھندا ہی تھا۔مصنف  نے کہا کہ مشرف حکومت کے آخری 3 برسوں میں میں دہشت گردی کی جنگ سے پاکستان  کی معیشت کو 15.60ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا جبکہ این آر او سے مستفید ہو  کر اقتدار میں آنے والی موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی معیشت کو پہلے  تین برسوں میں 40.57ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس طرح اتنی ہی مدت میں 25ارب  ڈالر کا اضافی نقصان ہوا۔