Published On: Sat, Dec 24th, 2011

پاکستان تاریخ میں پہلی بار115 کھرب روپے کا مقروض ہو گیا

Share This
Tags
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
پاکستان پر مجموعی قرض139 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان 115کھرب روپے کا مقروض ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قرضے میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ جو قومی پیداوار کے 63فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ رواں سال گزشتہ2دہائیوں میں سب سے زیادہ قرضہ لیا گیاہے۔ اندرونی قرضہ60 کھرب روپے یا69ارب ڈالر ہے جبکہ بیرونی قرضہ 50 کھرب روپے یا 59ارب ڈالر تک پہنچ چکا۔ مختلف اداروں پر غیر ملکی قرضہ411 ارب روپے بنتا ہے۔ ان قرضوں کی ادائیگی کیلئے حکومت نے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا۔ آئی ایف ایف کے مطابق2011ء میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح تقریبا14 فیصد جبکہ شرح نمو افغانستان سے بھی ساڑھے چار فیصد کم رہنے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی رپورٹ‘ ریجنل اکنامک آؤٹ لک مڈل ایسٹ اینڈ ایشیاء کے مطابق رواں سال پاکستان میں سی پی آئی انفلیشن 13.9 فیصد اور معاشی شرح نمو2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جو افغانستان کی معاشی نمو سے ساڑھے 4فیصد کم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور معاشی ہلچل کی وجہ سے معیشت کا پہیہ سست ہوگیا۔ ساتھ ہی مہنگائی ، بے روزگاری اور توانائی کے بحران نے ملک میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Imran says:

    اصل برا کام یہ ھو رھا ھے ، جس کی کسی کو نہ خبر ھے نہ فکر، وہ زرداری کے ذریعے آپ کو قرضہ میں اس قدر ڈبو دیں گے کی آپ ایٹمی اثاثے ان کے ھاتھ خود ھی پکڑا دیں گے

Leave a comment