Published On: Wed, Nov 26th, 2014

بیورو کریسی احکامات اور ہدایات نہیں مانتی، صدر ممنون حسین کی نواز شریف کو شکایت، وزیر اعظم کا سخت نوٹس ، جواب نہ دینے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، چاروں صوبوں میں مراسلہ جار ی

Share This
صدر پاکستان ممنون حسین بیورو کریسی کے رویے سے سخت نالاں ہیں اور ان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے اس امر کی شکایت کی گئی ہے کہ وفاقی وزارتوں میں براجمان بیورو کریسی ایوان صدر کی ہدایات ، جوابات اور احکامات پر عمل نہیں کر رہی جس سے ایوان صدر کے عملے میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس اور وفاقی وزارتوں بیورو کریٹس صدر پاکستان یا ایوان صدر کی طرف سے دی جانے والی ہدایات اور احکامات پر عمل نہیں کر رہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں ایوان صدر نے بیورو کریسی کی طرف سے ان کے احکامات نہ ماننے اور ان کی طرف سے پوچھے ریفرنس کے جوابات نہ دینے کی شکایت وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کر دی ہے جس پر وزیر اعظم کی ہدایات پر سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی سیکرٹریوں ، صوبائی سیکرٹریوں کو ایک لیٹر لکھا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم نے بعض وزارتوں کی طرف سے ایوان صدر بجھوائے جانے والے ریفرنس کے جوابات نہ دینے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور ہدایات دی ہیں کہ ایوان صدر کی طرف سے جو احکامات ، ریفرنس اور رپورٹس مانگی جائیں فوری اس پر عمل کیا جائے۔ ایوان صدر سے وزیر اعظم کو کہا گیا تھا کہ صدر کی ہدایات پر وزارتوں ، محکموں اور دیگر اداروں سے روپورٹس مانگی جاتی ہیں ان کو کئی بار یاد دہانی کے خطوط لکھے گئے لیکن اس کا جواب نہیں دیا گیا جس پر وزیر اعظم کی ہدایات پروفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے چند وزاتوں، محکموں سے جو رپوٹس مانگی جاتی ہیں، افسران اس کا جواب نہیں دیتے ہیں، اس لئے تمام وزاتوں ، محکموں ،
ttt
اداروں کے سربراہوں کو ہدایات دی جاتی ہیں اب ایوان صدر کی طرف سے جو ریفرنس ، رپوٹس، یا کوئی اطلاعات مانگی جائیں گی اس کا فوری جواب ایوان صدر سیکرٹریٹ کو بجھوایا جائے گا، کسی ادارے ، وزارت نے اپنے کمنٹس بجھوانے میں تاخیر کی یا نہ بجھوائے تو افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلئے تمام وزاتوں اورچاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران کو ان ہدایات کے بارے میں اگاہ کردیں۔ جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاقی حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی ان ہدایات پر تمام سیکرٹریوںِ ، کمشنروں، آرپی اوز کو لیٹر لکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ کابینہ ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کو بیورو کریسی کے رویے کے خلاف خود شکایت کی ہے جبکہ بعض سینئر افسران نے کہا ہے کہ ایوان صدر کی طرف سے بعض ایسی رپورٹس مانگی گئی تھیں جو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اسلئے وہ رپوٹس نہ بجھوانے پر ایوان صدر کی طرف سے وزیر اعظم کو کہا گیا ہے۔
رپورٹنگ ڈیسک

Leave a comment