Published On: Wed, Aug 17th, 2011

وزیر اعظم کے صاحبزادے کے دوست کوایف آئی اے کا ملازم بنا دیا گیا

Share This
Tags

وسیم شیخ /رپورٹنگ ڈیسک
با خبر حلقوں میں یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ کس طرح وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی کے عزیز دوست اسد افتخار اعوان کو کیڈر بدل کر ایف آئی اے کا باقاعدہ ملازم بنا دیا گیا ہے ۔ اس کیس کو مثال بنا کر بعض وفاقی وزراء کے عزیز و اقارب بھی اپنے من پسند محکموں میں تعیناتی کیلئے زور لگا رہے ہیں۔تاہم ان کی دال نہیں گل رہی۔ اسد افتخار اعوان کو ڈیڑھ برس قبل متروکہ وقف املاک میں سپر نٹنڈنٹ کے عہدے پر بھرتی کیا گیا جہاں سے اسے ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں بھیج دیا گیا تھا ۔افتخار اعوان شروع سے ہی اس کوشش میں تھا کہ موسیٰ کے ذریعے اسی محکمے میں مستقل ہو جائے۔ چنانچہ اس کی کوششیں اس وقت رنگ لائیں جب ’’اوپر کے دباؤ‘‘ پر تمام قواعد وضوابط نظر انداز کر کے افتخار اعوان کو بطور انسپکٹر ایف آئی اے میں ضم کر دیا گیا حالانکہ کیڈر تبدیل نہیں ہوسکتا۔کہا جاتا ہے کہ افتخار اعوان کی اس طرح تعیناتی سے محکمے کے افسران بھی بد دل ہیں ۔ ان کی بد دلی کی وجہ یہ ہے کہ ایف آئی اے لاہور کی بلڈنگ پر خود کش حملے کے دوران ایک دہشت گرد سے اسلحہ چھیننے پر تمغہ امتیاز پانے والے کلرک ساجد کو کیڈر کی بنیاد پر اے ایس آئی بنانے سے انکار کر دیا تھا۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا کہ حکمرانوں کی ترجیحات اور معیارات کیا ہیں ۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Asif Butt says:

    hukmranoo ki tarjehaat . Mojaan ee Mojaan

Leave a comment