Published On: Tue, Jun 21st, 2011

زرداری کے دوست ذوالفقار مرزاسندھ میں5 شوگر ملز کے مالک بن گئے

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ
سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار ضلع بدین میں سیاہ و سفید کے مالک بن گئے ہیں۔ ضلع بدین میں 6 شوگر ملزمان میں سے آرمی شوگر مل 6 شوگر ملز انصاری، باﺅنی، مرزہ، ینگریو اور کھو سکی کے مالک اب ذوالفقار مرزا ہیں، یہ شوگر ملزم لینے کے لئے انہوں نے سابق وزیراعلیٰ جام صادق والا راستہ اختیار گیا اور ملز مالکان کو بلا کر اپنی مرضی سے ریٹ طے کر کے پیسے ان کے حوالے کئے جس نے انکار کیا تو اس کو جیل جانے کی دھمکی دی گئی، چھٹی آرمی شوگر مل کو خریدنے کے لئے ذوالفقار مرزا نے ایڑی چھوٹی کا زور لگایا مگر آرمی شوگر مل کی انتظامیہ کے آگے ان کی ایک بھی نہ چل نکلی، نتیجہ میں آرمی شوگر مل کو دباﺅ میں ڈالنے کے لئے بدین شہر کا ایک ماہ تک پانی بند کر دیا گیا، جہاں سے شوگر مل کو پانی فراہم ہوتا تھا، قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ بدین شہر کے باشندوں نے پانی خرید کر استعمال کیا، یہاں تک کہ کراچی سے بھی زیادہ پانی مہنگا بدین میں فروخت ہوا۔ ضلع بدین میں 7 ایکڑ سرکاری زمین کے مالک بھی اب ذوالفقار مرزا بن چکے ہیں، جب کہ ضلع حیدرآباد میں تو 2 ہزارایکڑ زمین محکمہ جنگلات کی ملکیت تھی اس کو انہوں نے اپنی تحویل میں لے لیا پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی عبدالغفور نے بتایا کہ ضلع بدین میں ذوالفقار مرزا نے وہ کام کئے جو سابق وزیراعلیٰ صادق بھی نہ کر سکے ہم نے پارٹی کوشوگر ملز خریدنے زمینوں پر قبضے کرنے کی شکایات کیں لیکن ہماری کسی نے بھی نہ سی اگر ان شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو پارٹی کو ضلع بدین میں نقصان ہو گا۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Good news but I would like to inform you that Mr. Zulifkar Mirza has also been forcibly occupied land of Forest near Damdama Stop Thatta and Mehran Farm near Gujo in District Thatta has also been the property of Mr. Mirza, there are so many true stories of gross level corruptions and misusing of funds in Thatta & Badin District, Mr, Hassnani Mirza S/o. Zuilfkar has status of provincial Minister with proper protocol by Sindh government.

Leave a comment