Published On: Tue, Jun 30th, 2015

کراچی آپریشن ، پکڑے جانیکا خو ف ، کئی افسر بیرون ملک ، کئی غائب

Share This
Tags
سندھ میں نیب کی جانب سے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کے بعد کئی اہم اعلیٰ سرکاری افسر بیرون ملک جا چکے ہیں جبکہ کئی افسر غائب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ملک سے باہر جانے والے سرکاری افسران میں arrestedسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے منظور کاکا،سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو، فشرمین کو آپریٹیوسوسائٹی کے چیئرمین نثار مورائی شامل ہیں جبکہ محکمہ فشریز کے سابق سیکریٹری لئیق میمن ڈیڑھ سال سے بھمبھور ڈیری فارم پرو جیکٹ میں 3ارب روپے کی خورودبرد کرکے فرار ہیں ۔ نیب کی کارروائی کے بعد اہم سرکاری افسران میں کھلبلی مچ گئی ،کئی افسران نے چھٹی کی درخواستیں بھی دے رکھی ہیں تاہم ان افسران کے فرار ہونے کی خبروں اور مختلف قیاس آرائیوں کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے چھٹی کی درخواستوں سے متعلق تردید جاری کردی ہے لیکن کئی اہم افسر تاحال منظر سے غائب ہیں ،جن میں سابق ممبر سندھ ریونیو بورڈ شاذر شمعون ،سابق ڈپٹی کمشنر ساؤتھ مصطفی جمال قاضی،سیکریٹری کوآپریشن علی احمد لوند شامل ہیں ۔حیرت انگیز طور پر سرکاری افسر ملکی سرحدی علاقوں سے غیرقانونی طور پر نکل گئے یا پھر ان کا بیرون ملک جانے کے بعد پتہ چلا۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی منظور کاکانے کراچی سے اسلام آباد کے لئے فلائٹ لی اور وہاں سے بذریعہ کار گلگت پہنچے ، گلگت سے چین کے شہر کاشغر گئے جہاں سے وہ بیجنگ ائیر پورٹ سے کینیڈا روانہ ہوئے ۔سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومروکے ملک سے باہر جانے کی اطلاع تب ملی جب وہ بیرون ملک پہنچ چکے تھے ۔فشرمین کو آپریٹیوسوسائٹی کے چیئرمین نثار مورائی بھی اسی طرح منظر عام سے غائب ہوئے جن کا بھی تاحال کوئی پتہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق تقریباًدو درجن سے زائد افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے بجائے واچ لسٹ میں رکھے گئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈال دیئے گئے ہیں۔

کراچی : فیکٹ رپورٹ

Leave a comment