Published On: Sat, Sep 27th, 2014

شیخ رشید اور عمران خان میں اختلافات کی چہ میگوئیاں

Share This
Tags

لال حویلی کے سیاستدان کو سکیورٹی ٹیم کے ارکان کی جانب سے عمران خان کے کنٹینر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا

مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمران خان کے کنٹینر پر موجود لوگوں کی اگلی قطار میں نظر آنا بند ہوگئے ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ ڈی چوک دھرنے میں بھی کم نظر آرہے ہیں۔ sh rasheedشیخ رشید جو پہلے اکثر عمران خان کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے، آجکل انہیں کنٹینر پر خطاب کا موقع بھی کم دیا جارہا ہے۔ حال ہی میں لال حویلی کے سیاستدان کو سکیورٹی ٹیم کے ارکان کی جانب سے عمران خان کے کنٹینر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا جس کے بعد انہیں ایک پلاسٹک کی کرسی پر سگار پیتے دیکھا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے ’’دی نیشن‘‘ سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال میں عمران اور شیخ رشید کے درمیان کوئی رنجش پیدا ہوگئی ہے اور عمران شیخ رشید سے سردمہری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے شیخ رشید آجکل دھرنے میں کم دکھائی دیتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے کہا کہ عوامی لیگ جو تحریک انصاف کی اتحادی تھی اس دھرنے میں لوگوں کو لانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ شیخ رشید فنڈز مہیا کرسکتے ہیں نہ ہی مظاہرین کو دھرنے میں لا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے کہا کہ شیخ رشید دھرنے میں 100 افراد بھی نہیں لائے اور شام کو ڈی چوک پر خطاب کردیتے تھے لیکن تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع کے مطابق عمران خان کو شیخ رشید کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کیونکہ جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کی جانب سے عمران کے کانوں میں سرگوشیوں کا تذکرہ کیا تھا۔ کچھ روز قبل تحریک انصاف کے رہنما نے عمران کو بتایا تھا کہ شیخ رشید صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے دلوانے کیلئے عمران کے ساتھ تھے۔

رپورٹ:انعام اللہ خٹک

Leave a comment