Published On: Mon, Sep 29th, 2014

افسران پولیس میں بھرتی ہونیوالوں سے بھارتی گانے سنتے رہے

Share This
Tags
ریلوے پولیس میں ہونیوالی کانسٹیبلوں کی بھرتی میں انٹرویو کے مرحلہ میں امیداواروں سے بھارتی گانے سنانے کیلئے کہا جاتا رہا جس سے امیدوار شدید پریشان رہے۔ امید وار railway policeانٹر ویو کیلئے کئی روز سے پاکستانی تاریخ، جنرل نالج، قومی ہیروز، ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے کی معلومات سے متعلق تیاری کرتے رہے جبکہ پولیس افسران مسلسل بھارتی کلچر کے متعلق سولات کرتے رہے۔ انٹرویوکے دوران ریلوے پولیس افسران نئی اور مشہو ر بھارتی فلموں کے نام بھی پوچھتے رہے۔ خوبصورت بھارتی ایکٹرس کیساتھ بھارتی کلچر کے متعلق بھی امیدواروں سے سوالات ہوتے رہے۔ مختلف بھارت کے ہیروز اور پروڈیوسرکے متعلق سولات پر امیدوار حیران رہے اور شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ریلوے شارق جمال کا کہنا ہے کہ یہ سوالا ت امیدواروں کی نفسیاتی حالت چیک کرنے کیلئے پوچھے گئے جس سے امیدواروں کی نفسیاتی حالات کے متعلق معلومات لی ہیں۔

Leave a comment