Published On: Mon, Sep 29th, 2014

نواز شریف کی حمایت، پیپلز پارٹی میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے

Share This
Tags
پیپلز پارٹی کی قیادت کو اپنے سندھ اور پنجاب کے کارکنوں میں شاید اختلافات کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ پنجاب کے ارکان نوازشریف کی کھلی حمایت پر مشتعل ہیں۔Zardari-Nawaz- پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دونوں صوبوں کے کارکنوں میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور اب پی پی رہنما اپنے عوامی خطابات میں وضاحت کررہے ہیں کہ وہ جمہوریت کی سپورٹ کررہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی نہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں میں فاصلوں کو کم کرنے کیلئے پارٹی کے ناراض عناصر نے درمیانہ راستہ اختیار کرکے حکومت کی حمایت سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کی حمایت کا لیبل اتارنے کیلئے ہی پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یوسف رضا گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ پنجاب کے بڑے رہنماؤں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو باور کرایا کہ نواز شریف کی مکمل حمایت سے مستقبل میں پارٹی پر برے اثرات پڑیں گے۔

رپورٹنگ ڈیسک

Leave a comment