Published On: Sat, Jun 13th, 2015

بھارتی فوجی کمانڈوز کابلوچستان میں، سکیو رٹی فورسز سے مقابلہ ،پاک ،متحدہ عرب امارات چین راہداری کا منصوبہ ناکام بنانے کیلئے بھارت کیساتھ مل گیا،علیحدگی پسندوں کی فنڈ نگ اور تربیت کا انکشاف

بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے حیران کن ثبوت سامنے آنے کے بعد قومی سلامتی کے ادارے اور عسکری قیادت نے دہشت گردو ں اور انکے سرپرستوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ بھارتی فوج کے ایلیٹ کمانڈوز بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کا مقابلہ کرنے کے انکشاف اور علیحدگی پسندوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را ،ایران اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فنڈنگ اور تربیت کے ثبوتوں نے سیکورٹی اداروں کو چکرا کر رکھ دیا ۔
فیکٹ انٹیلی جنس یونٹ کی تحقیقات کے مطابق بھارت بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی تحریک اور ہزارہ کیمونٹی کے خلاف فرقہ ورانہ سرگرمیو ں میں ناصرف مالی معاونت کے علاوہ جدید اسلحہ اور تربیت فراہم کرتا تھا اب انڈین آرمی کے کمانڈوز بھیس بدل کے بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ کاروائیاں کرتے ہیں ۔
coverذرائع نے فیکٹ سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مقابلہ میں بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھ بھارتی کمانڈوز بھی مارے گئے جس پر سیکورٹی ایجنسیز کو تشویش ہوئی اور اس بارے اعلی سطحی تحقیقات کی تو اس بارے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عسکری ادارے کی اہم شخصیت نے امریکی حکام سے ملاقات میں جب پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت پیش کئے تو امریکی حکام نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں مداخلت کا الزام لگا کر اس معاملے کو گول کر دیا ۔
ذرائع نے فیکٹ کو بتایا کہ امریکا ،بھارت ،متحدہ عرب امارات اور ایرا ن متحدہ عرب امارات منصوبے کو پسند نہیں کر رہے اور اس منصوبے کو ختم کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اس مقصد کے لئے بھارت کی خفیہ ایجنسی نے متحدہ عرب امارات پر یہ واضع کیا کہ اگرچائینہ پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل ہو گیا تو یو اے ای کی معاشی اہلیت ختم ہو کر رہ جائیگی اور پاکستان کے بڑے شہر معاشی حب بن جائینگے جبکہ تمام اقتصادی سرگر میوں کا محور پاکستان ہو گا ۔ذرائع نے بتایا کہ کہ یو اے ای کے بااثر حلقے نے ’’را‘‘ کے پھیلائے ہو ئے جال میں شامل ہو نے کی حا می بھر لی ہے ، جس کے بعد علاقائی سطح پر ایک الائنس بن گیاجس میں ایران بھی شامل ہے جو پاکستان بالعموم اور اقتصادی راہداری کوختم کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے عسکری حلقے اور خفیہ ادارے عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مکمل اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کی کوشش میں عسکری اداروں کا مکمل ساتھ دینا چاہیے۔

رپورٹ: اسد مرزا ، فیکٹ انٹیلی جنس یونٹ

Leave a comment