Published On: Sun, Aug 31st, 2014

امریکہ مدد کرے اور فوج کو ’’ ٹیک اوور ‘‘ سے روکا جائے، فوج آئی تو لمبے عرصے کیلئے بر سر اقتداررہے گی ، خون کی ہولی کھیلنے کے بعد نواز شریف کا امریکہ سے رابطہ، عسکری حلقوں کی رابطے پر تشویش، فیصلہ جلد متوقع!

Share This
Tags
عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ پر خون کی ہولی کھلنے کے بعد مسلم لیگ نواز کی حکومت اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں جاوید ہاشمی کو بھی لانچ کیا گیا لیکن حکومت کا یہ’’ سٹنٹ ‘‘بھی ناکام گیا ۔ اب انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ظلم و بر بیت کی انتہا کر نے کے بعد فوج کے آنے کے خطرے کے پیش نظر امریکہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ پاک فوج پر دباؤ ڈالے کہ وہ اقتدار نہ سنبھالے اور جمہوری عمل کو کام کرنے دے۔title
امریکی حکومت کو یہ باور کرایا گیا کہ خصوصاً اسوقت جبکہ امریکی فوج افغانستان سے انخلا کرنیوالی ہے، علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کا استحکام بہت اہمیت رکھتا ہے۔ امریکہ جو خود بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے اس نے پاکستان کی صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں بہت کم دلچسپی لی ہے۔ امریکہ پاک فوج پر خصوصی طور پر دباؤ ڈالے کہ وہ ’’ٹیک اوور‘‘ کا آئیڈیا مسترد کر دے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام کو بار بار یہی باور کرایا گیا کہ فوج آئی تو اس سے معاشرہ میں مزید پولرائزیشن ہو گی، جمہوری ادارے کمزور ہوں گے اور جمہو ریت ختم کر کے فوج لمبے عرصے کیلئے بر سر اقتدار آ جائے گی۔
اہم ذرائع نے بتایا کہ عسکری حکام کو حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی حکام کیساتھ فوج کے خلاف اس طرح کی ’’ کنورسیشن ‘‘ پر تشویش ہے ۔فوج بہت سے معاملات دیکھ رہی ہے اور اسے اس ساری صورتحال پر تشویش ہے ۔
رپورٹ : وسیم شیخ

Leave a comment

  • keiren on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • rufus on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • lowrie on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • Becоmе а bitсоin millionairе. Get frоm $ 2500 pеr daу: http://qkjypfrsw.grupocelebreeventos.com/5098048c on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • yasser on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات