Published On: Wed, May 1st, 2013

عمران خان نے عائلہ ملک سے شادی کر لی

پاکستان میں جہاں سیاست کا ماحول گرم ہے وہاں اسلام آباد کے باخبر حلقوں میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نواب آف کالا باغ کی پوتی عائلہ ملک سے خفیہ شادی کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔ شنید ہے کہ اس کا باقاعدہ اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گیارہ مئی کے الیکشن کے بعد کریں گے، عائلہ ملک سابق صدر مشرف کے دور میں قومی اسمبلی کی خوبصورت ترین خواتین ارکان میں سے ایک سمجھی جاتی تھی۔بعد ازاں انہوں نے بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر یار محمد رند سے شادی کرلی تھی اور کچھ عرصہ کیلئے منظر عام سے غائب ہو گئی تھیں تاہم ان کی یہ شادی کامیاب نہیں ہو سکی اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت تحریک انصاف کے بااختیار ترین افراد میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں،عائلہ ملک کی وجہ سے عمران خان کی فیملی میں بھی اختلافات کی خبریں کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آئی تھیں، جبکہ عمران خان کے قریبی افراد نے بھی پارٹی معاملات میں عائلہ ملک کے بڑھتی ہوئی مداخلت پر اعتراضات اٹھائے تھے تاہم عمران خان نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا تھا اور عائلہ ملک کو پارٹی میں من مانیوں کی اجازت دئیے رکھی،میانوالی میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم بھی عائلہ ملک کی رضامندی سے ہوئی،عائلہ ملک اس وقت میانوالی میں عمران خان کی بالخصوص اور تحریک انصاف کی بالعموم پارٹی مہم چلائے ہوئے ہے۔
لاہور ، فیکٹ رپورٹ

 

 

 

 

Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. Ahsan Raza says:

    really big and interesting news if its true.

  2. kashi says:

    Maqbool how you can say this is there any proof or only guess as usual

Leave a comment