|

ناکردہ جرم کی سزا کاٹنے والی عافیہ صدیقی کینسر کے مر ض میں مبتلا


کراچی/واشنگٹن/سٹاف رپورٹ
امریکا میں ناکرہ جرم کے الزام میں 86برس کی سزائے قید کاٹنے والی پاکستانی خاتون سائنسدان کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں،مقید سائنسدان کی بہن فوزیہ صدیقی نے عافیہ کے مرض کی اطلاعات کی تصدیق کردی،امریکا میں تعینات ہونے والی نئی سفیر شیری رحمان نے رابطوں کے باوجود کوئی مؤقف ظاہرکرنے یاعافیہ کے علاج کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہیوسٹن کے پاکستانی قونصل جنرل سے علم ہوا ہے کہ عافیہ کینسر کا شکارہیں لیکن پاکستانی سفارت خانہ ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کیلئے کردارادانہیں کر رہا۔ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عاقل ندیم نے رابطہ کرنے پربتایاہے کہ وہ جیل کے ڈاکٹرز سے عافیہ کے علاج کیلئے درخواست کر رہے ہیں لیکن راس ویل نامی جیل سے منسوب تمام تر کہانیوں کی موجودگی اور کینسرجیسے مرض کے بعدیہ درخواست ناکافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سفارتخانہ عافیہ کے علاج کیلئے ڈاکٹرزکی ٹیم مہیاکرنے کی بات کرے جس میں جیل معالجین کے علاوہ پرائیویٹ ڈاکٹرزبھی شامل ہوں۔امریکا میں نئی تعینات ہونے والی پاکستانی سفیرشیری رحمن سے رابطہ کیے جانے کے باوجودجواب نہ ملنے پر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکا جانے سے قبل شیری رحمن نے عافیہ کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستانی وامریکی حکام سے یہ اپیل بھی کی کہ ان کی والدہ شدید بیماری کے بعداب بولنے کے قابل ہو چکی ہیں عافیہ کی ان سے بات کروائی جائے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرسے مؤقف جاننے کیلئے ای میل پر رابطہ کیا گیا تاہم پاکستانی سفارت خانے اور ہیوسٹن قونصلیٹ کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
Bookmark and Share

2 Comments for “ناکردہ جرم کی سزا کاٹنے والی عافیہ صدیقی کینسر کے مر ض میں مبتلا”

  1. Shabana Rahil

    Baaghaarat molak pakistan ki ghaarat mand bati ko slam.

  2. Allah Taallah Afia Sadeeqi ko sehat atta karain aur es ghairatmand muslim aurat ko Americi jail se rehayi atta farmayain. aameen.

Leave a Reply

Recently Commented

  • hasham amla is vry great: parnel acpt islam i,m vry happy God bless you my brother walled
  • NOOR ALAM: in main in logo ki be qosoor hain jo malak jasi logo ko vote deten hain. unko Rehman malak ki nam si nahee...
  • NOOR ALAM: Qanoon our supreme court ki mazaq urani wali kilia is si zyada saza deni chahaye thee.
  • NOOR ALAM: muqtadir halqi ko sub si pehli apni sath ihtisab karen, to phir dosron ki sath kar sakthen hain.
  • khan: Rahman Malak is English boy. agar Rahman malak k ghar may koi Bachaa Peda ho jaye tu wo kahay ga, “is may...