Published On: Thu, Dec 8th, 2011

بغاوت ، زرداری کی واپسی میں تاخیر، گیلانی کی استعفیٰ کی پیشکش

Share This
Tags

پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی استعفیٰ طلب، زرداری پاکستان سے باہر رہ کر فیصلے کا انتظار کرینگے ، نتیجہ انکے خلاف برآمد ہوا تو وہ مستقل خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے رکھیں گے، بلاول بھٹو کو سندھ میں ردعمل پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائیگا

رپورٹ /ایم ارشد
اسلام آباد میں موجود اہم ترین ذرائع نے’’ فیکٹ ‘‘ کو بتایا ہے ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی واپسی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ۔ وہ ابھی مزید ایک ہفتہ دوبئی میں قیام کریں گے ۔ آئندہ اڑتالیس گھنٹے صدر زرداری ہی نہیں بلکہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے لئے بھی بہت اہم ہیں ۔کیونکہ کسی ممکنہ بغاوت کے خطرے کے پیش نظر یوسف رضا گیلانی نے بطور اجتجاج مستعفیٰ ہونے کی پیش کش کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی استعفیٰ طلب کر لئے گئے ہیں ۔ ان ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ پاکستان سے باہر رہ کر فیصلے کا انتظار کریں گے اور اگر ان کے خلاف نتیجہ برآمد ہوا تو وہ مستقل خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے رکھیں گے۔ ان ذرائع کے کے مطابق زرداری سوچ رہے ہیں کہ وہ بیرون ملک رہ کر ہی پارٹی کے معاملات چلائیں ۔
ذرائع کے مطابق تمام حالات و واقعات کا حکومت ارکان ارکان اور پیپلز پارٹی کو بھی علم ہو چکا ہے اس لئے عوام کے سامنے مظلوم بننے کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلاول بھٹو کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت کا خیال ہے کہ میمو اسکینڈل پر فوجی بغاوت کی صورت میں بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں ردعمل پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. Rana Sheraz Nazir Joji says:

    صدرآصف زرداری کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں

  2. Safi says:

    Allah hamay en begharatho sa bachae owr hamay sahi emandar leader naseeb farmae

Leave a comment