Published On: Fri, Dec 2nd, 2011

فریال تالپور کے اکاونٹ سے دس کروڑ روپے غائب، ذمہ دار فرار

Share This
Tags

زرداری کی بہن کے اکاؤنٹ سے بنک منیجر نے چیک بک میں ایک چیک چرایا اور جعلی دستخط کر کے ساتھیوں کے ہمراہ د س کروڑ روپے کی رقم نکال لی ، ایوان صدر سے احکامات آنے پر ایف آئی اے کرائم سرکل نے معمہ حل کر لیا ، نجی بینک کے منیجر سمیت 4افراد کو گرفتار

کراچی/وسیم شیخ
صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اکاؤئنٹ سے تقریبا دس کروڈ غا ئب ہو گئے ۔بنک اور ایف آئی اے کراچی میں تھر تھلی مچ گئی ۔ایوان صدر سے ا حکامات آنے کے بعد چند ہی گھنٹوں بعد ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے طوفانی رفتار سے کارروائی کرتے ہوئے دس کروڑ روپے غائب ہونے کے معمہ کا سراغ لگالیا اور فریال تالپور کی کمپنی سے خوردبرد کیے گئے 10کروڑ مالیت کی رقم سے 9کروڑ10لاکھ برآمد کرکے نجی بینک کے منیجر سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)کرائم سرکل کراچی نے سمٹ بینک کی شکایت پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اکاونٹ سے 10کروڑ روپے مالیت کا جعلی چیک جمع کرواکر 10کروڑ روپے کی رقم نکال لی اوریہ رقم برج بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر وادی۔ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان ابو محمد زاہد جوکہ سمٹ بینک سی ویو برانچ کا منیجر تھا،اظہر عباس برج بینک ،سید یوسف نواب زیدی برج بینک،محمد عمیر برج بینک کو گرفتار کر لیاجب جبکہ ایک شخص محمد عاصم مفرور ہے۔ذرائع کے مطابق ابو زاہدنے فریال تالپور کی کمپنی کی چیک بک چورا کر اس میں سے ایک چیک چوری کرکے اس چیک پر جعلی دستخط کر کے 10کروڑ اکاونٹ سے نکلوالیے۔ایف آئی اے نے مقدمہ الزام نمبر36/2011 درج کر کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایک ملزم عاصم مفرور ہے۔ایف آئی اے نے جعلی دستخط سے نکلوائے گئی10کروڑ میں سی9کروڑ 10لاکھ روپے برآمد کرلیے۔مزید رقم کے لئے کوششیں جاری ہے اور فرار ہو نے والے ملزم عاصم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل کورٹ میں پیش کر دیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو ملزمان کا7روزہ ریمانڈ لینے کی اجازت دے دی۔
Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. MOHSIN ALI BUKHARI says:

    HAY ,HAY MAN LUT GAI O BAI G KUJ KARO NA MAIRAY DAS KAROR
    MANG MANG K JAMAN KIYA THAY.

  2. Shabana Rahil says:

    choran noon paa gayaa mor

  3. Arshad says:

    Is Aurat ke pas 10 karor aai kahan se

Leave a comment