Published On: Thu, Nov 3rd, 2011

جنرل اشفاق پرویز کیانی دنیا کے34 ویں طاقتورترین شخص قرار

Share This
Tags

پاکستانی بری افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی دنیا کے 34 ویں طاقت ور ترین شخص ہیں۔جبکہ رواں برس القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور لیبیا کے کرنل معمر قذافی کی ہلاکت میں کامیابی نے باراک اوبامہ کو 2011ء کا طاقت ور ترین شخص بنا دیا ہے۔گزشتہ برس یہ اعزاز چینی صدر وین جنتاؤ کے پاس تھا۔یہ دعویٰ امریکی جریدے فوربس کی جانب سے 70 طاقت ور ترین افراد کی مرتب کردہ فہرست میں کیا گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن جبکہ تیسرے نمبر پر چینی صدر ہیں۔جرمن چانسلر انجیلا مارکل چوتھے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پانچویں، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود چھٹے، پوپ بینڈیکٹ ساتویں، امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین بین برنانک آٹھویں، فیس بک کے بانی مارک زیکربرگ نویں اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون 10 ویں نمبر پر ہیں۔اسی طرح بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی 11 ویں، چینی وزیراعظم وین جیاباؤ 14 ویں، امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن 16 ویں، ایران کی آیت اللہ خامنہ ای 26 ویں، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون 38 ویں، متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان 53 ویں اور بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم 57 ویں دنیا کے طاقت ور ترین شخصیت ہیں۔
پاکستان کی 2 شخصیات اس فہرست کا حصہ ہیں پہلی تو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی جبکہ دوسرے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا ہیں جو 56 ویں نمبر پر ہیں۔        لاہور(سٹاف رپورٹ)
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Shabana Rahil says:

    Zahar haa American interests koo agaa braha raha haa jeneral kiani or bilashuba musharaf ka tasalsol haa yaa shakhs…………. rating bhi America ki oor banda bhi America ka 34 kia chahaa pahlaa number paa laa ayaa America.

Leave a comment