Published On: Thu, Oct 20th, 2011

عمران خان اور پرویز مشرف اتحاد کر کے اکٹھے الیکشن لڑیں گے

Share This
Tags
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کے درمیان آئندہ انتخابی اتحاد سے متعلق مثبت پیش رفت شروع ہوگئی ہے۔ جس میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر اور سابق صدر پرویز مشرف کے خاص دوست ڈاکٹر ارجمند ہاشمی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ذرائع کیمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ دنوں جب یہاں اپنی پارٹی کے جلسے میں شرکت کیلئے ڈیلس آئے تھے تو جلسہ کے فوراً بعد وہ اپنے ایک دوست ڈاکٹر زئی کے ہمراہ یہاں ڈیلس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خاص دوست اور پیرس کے میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کے گھر گئے تھے جہاں پر ان کو رات کے کھانے کیلئے مدعو کیا گیا تھا ،وہیں رات ان کے گھر پرقیام بھی کیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دست راست میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے عمران خان سے اپنی ملاقات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے کہ عمران خان نے ان کے گھر پر قیام کیا تھا جبکہ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے گھر سے عمران خان اور پرویز مشرف کے درمیان فون پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

Leave a comment