Published On: Fri, Nov 25th, 2011

خفیہ مشن کی دہشت گردوں کو مخبری سے ملٹری انٹیلی جنس کے افسران پریشان

Share This
Tags
اسلام آباد /سٹاف رپورٹ
پاکستان کے بالائی پنجاب کے علاقے پنڈ دادن خان کے پیرچنبل پہاڑوں میں شدت پسندوں کی کارروائی میں جاں بحق ہونے والی ملٹری انٹیلی جنس کے چار اہلکاروں کے قتل کی ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آوروں کے پاس ان اہلکاروں کی علاقے میں موجودگی کی پیشگی اطلاع تھی۔ پاکستانی فوج کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس ادارے کے ذمہ داران اس اطلاع کے سامنے آنے پر تشویش کا شکار ہیں کہ ایک انتہائی خفیہ مشن کی اطلاع کس طرح شدت پسندوں تک پہنچ گئی۔ میجر آفاق کی سربراہی میں ایم آئی کی چار رکنی ٹیم گیارہ نومبر کو پنڈ دادن خان کے پہاڑی علاقے پیر چنبل میں فوج کو مطلوب ایک شدت پسند رہنما کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے یا جاسوسی کے مشن پر تھی۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس معاملے کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس طرح سے اس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آوروں کے پاس اس ٹیم کی علاقے میں موجودگی کے بارے میں تمام اطلاعات موجود تھی۔ واضح رہے کہ یہ افسران جاسوسی مشن پر تھے اور کسی بھی بڑی کارروائی کے لئے ان کے پاس اسلحہ اور افراد موجود نہیں تھے۔ فوجی روایت کے مطابق اس جاسوسی مشن کی اطلاع انٹیلی جنس ایجنسی کے علاوہ باہر کے کسی ادارے کو نہیں دی گئی تھیں۔ اس کا بالواسطہ مطلب یہ ہے کہ ایجنسی کے اندر سے کسی نے یہ اطلاع حملہ آوروں کو فراہم کی تھی۔
Displaying 4 Comments
Have Your Say
  1. aqball says:

    میں کافی عرصہ سے فیکٹ کا ریڈر ہوں ، میں حیران ہوں کہ آپ اتنی اند کی خبریں کیسے سامنے لے آتے ہیں ؟میں روز دو تین اخبارات پڑھتا ہوں لیکن آ جو ھقائق سامنے لاتے ہیں و ہ مجھے ان اخبارات میں بھی نہیں ملتے ۔ اللہ آپ لوگوں کی حفاظت کرے اور آپ سچائی کا یہ سفر جا ری رکھیں ۔ آمین
    محمداقبال ، برلن

  2. Assalam Alikum
    kamal haie itna secret mission ki report un tak punch jana wakiya mein series masla haie

  3. Zahoor Murtza Mughal says:

    This shows loop holes in Field intelligence of MI.How information leak out??? Need to identify the culprit by Intlligence authories & give deterent punishment to the responsilbe persons.This is slap on Security Agencies’s system of secure informations.

  4. NAVEED UL HASSAN BUKHARI says:

    is gar ko aag lag gaei gar k charagh say .
    daikha jo teer kha k kameen gha ki taraf
    apnay he diston say mulakat ho gaie.

Leave a comment