ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ کی گرفتاری کا حکم وزیر اعظم ہائوس سے آیا،میڈیا مالکان کے پریشر پر ایگزیکٹ/ بول کو فکس اپ کرنے اور سبق سکھانے کا فیصلہ
ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ کی اچانک گرفتاری نے اگرچہ بہت سے حلقوں کو چونکا دیا ہے لیکن شعیب شیخ ابھی پر اعتماد ہیں کہ وہ باہر آ کر بھی وہی کریں گے جو گرفتاری سے پہلے کر رہے تھے اور بول ضرور لانچ ہو گا۔ان حالات میں سب سے زیادہ خوشی ایکسپریس میڈیا گروپ کے مالک سلطان لاکھانی اور جیو ٹی وی کے میر شکیل الرحمان کو ہو رہی ہے اور بظاہر وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں ۔ شعیب شیخ کی اچانک گرفتاری کا فیصلہ بھی ان میڈیا گروز کے پریشر پر کیا گیا اور انتہائی باخبرذرائع نے ’’ فیکٹ‘‘ کو بتایا ہے کہ ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی گرفتاری کا حکم وزیر اعظم ہائوس سے آیا تھا۔
ذراءع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہائوس کا اعلیٰ ترین افسر جو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بھی بہت قریب ہیں ، انہوں نے چار بڑے میڈیا مالکان سے مشاورت کے بعد ایف آئی اے کراچی کے سربراہ شاہد حیات سے رپورٹ لی اور پھر اچانک انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایگزیکٹ کےدفاتر کی بندش کا فیصلہ بھی اسلام آباد سے فون پر ہی آیا۔ذرائع کے مطابق میڈیا مالکان نے شعیب شیخ کو گرفتارکروانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب بول ٹی وی نے یکم رمضان کو اپنی نشریات کے آغاز اور اُس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پروگرامز کے پروموز چلانے شروع کر یئے ۔ شعیب شیخ کی اچانک گرفتاری کا ایک مقصد یکم رمضان کو بول ٹی وی کو آن ائیر ہونے سے روکنابھی ہے۔
ذرایع نے بتایا کہ اس سارے مسلے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اور میڈیا مالکان شعیب شیخ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس نے اُن کی اجاری داری کو چیلنج کیا ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایگزیکٹ کے ایشو پر جیو ، ایکسپریس ،دنیا اور اے آر واءی اکٹھے ہیں اور وہ اپنے رپورٹروں کے ذریعے تفتیشی حکام پر اثر انداز تو ہو ہی رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ میڈیا مالکان اپنا پریشر وزیر اعظم ہائوس پر بھی بڑھا رہے ہیںکہ ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کو مکمل طور پر فکس اپ کر دیا جائے ۔اس ضمن میں وزیر اعظم ہائوس کا وہ اعلیٰ ترین افسر میڈیا مالکان کے اشاروں پر ناچ رہا ہے۔نواز شریف کو غلط رپورٹیں دی جا رہی ہیں اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی غلط اطلاعات بھیجی جا رہی ہیں ۔
دوسری طرف وزیر اعظم ہائوس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فیکٹ کو بتایا کہ حکومت کا ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی گرفتاری کا مقصد صرف چار بڑے چینلز کو خوش کر نا ہے ۔حکومت اس وقت ان چار بڑے چینلز کے مالکان کے ہاتھوں بلیک میل ہونےپر مجبور ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو یہ چارو ں چینلز مالکان حکومت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں گے جو ان حالات میں حکومت افورڈ نہیں کر سکتی۔
رپورٹ: مقبول ارشد
Bol ko bolnae sae ab koe nahe rok sakta q k Bol he Media Houses ke Dictatorship ko khatam kar sakta hae or Bol he Safahion kae lea andharae man roshni ke Kiran hae qk ma siwae chand Media Dictators kae Pakistan samat Dunya bhar kae karkun Safahion ke bharpoor Himayat hasil hae Bol kae annae sae baz Channels ko apni Kashti dubti hue nazar aati hae Inshah Allah Awam or Karkun Safahion ke Duawen Bol kae sath han q k Bol he sab kae Plo kholae ga Sibghat Ullah Mughal Reporter dt Dawn News Dera Ismail Khan # 0333-0961116
0345-9843316
0312-9843316
0335-0961116
Media ko State ka satoon kaha jata hae is lea Bol ko agar koe nuksan hua to State ka ak Satoon kamzoor ho ga, so Govt ko chaea kae BOL KO BOLNAE DIA JAE . Hamara Media abi kam umer hae magar Ham nae State ko mazboot kia hae Specially Dashet Gardi kae khilaf Media ka kirdar Mulk Dost raha hae or PAKISTAN KAE SAB SAE BARAE MEDIA GROUP ko ON AIR honae dia jae takae hazaron logon ko Rozgar milae or Pakistani Media Nationally or Internationally mazeez mosar kirdar adda kar sakae SO LET ME SAY (BOL KO BOLNAE DO SAFAHION KA MASHAI QATAL BAND KARO ) PAKISTAN ZINDA BAD !!! SYED FAZAL ABBAS SHAH Reporter at DUNYA NEWS DERA ISMAIL KHAN