Published On: Wed, Nov 30th, 2011

سی ڈی اے زرداری کے گھوڑوں پر35 لاکھ روپے خرچ کرے گا

Share This
Tags
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی ای) ایوان صدر میں گھوڑوں کے اصطبل کوبجلی کی فراہمی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر35 لاکھ روپے خرچ کرے گا۔ اس ضمن میں سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر میں ساؤ نڈ سسٹم کی اپ گریڈیشن پر19 لاکھ روپے سے زائد جبکہ ایوان صدرمیں موجود صدر آ صف علی زرداری گھوڑوں کے اصطبل کو بجلی کی فراہمی کیلئے 3 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر میں دیگر ضروری برقی آلات کی تنصیب پر اڑھائی لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جس کیلئے سی ڈی اے بورڈ نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان ترقیاتی کاموں کا آغاز دسمبر کے آخری ہفتہ میں شروع کردیا جائے گا اور3 ماہ کے اندرمکمل کرلیا جائے گا۔

Leave a comment