Published On: Thu, Oct 13th, 2011

فوج کسی بھی وقت اقتدار پر قبضے کی صلاحیت رکھتی ہے، جنرل(ر) ضیاء بٹ

Share This
Tags
کراچی/سٹاف رپورٹ
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ فوج کسی بھی وقت اقتدار پر قبضے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس کا فیصلہ آرمی چیف کی مرضی پرہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی ایک سمجھدار انسان ہیں وہ اقتدار پر قبضے کی غلطی نہیں کرینگے، آرمی چیف ملک کی اہم ترین پوسٹ ہے اوراس کی تقرری کیلئے کوئی باقاعدہ نظام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا اقتدار پر قبضہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، یہ فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھااورمشرف کو آرمی چیف بنانا غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بارہ اکتوبر1999 کو جنرل (ر)پرویزمشرف اوران کے ساتھی اقتدارپرقبضے کیلئے پہلے سے تیار تھے لیکن اس پر عمل نواز شریف کی طرف سے مشرف کو برطرف کرنے کے بعد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوکارگل جنگ کے بعد ہی پرویز مشرف کو ریٹائرڈ کردینا چاہئے تھا لیکن نواز شریف نے موقع کھو دیا اورمشرف نے منصوبہ بندی کر لی۔ ایک سوال کے جواب میں ضیاء الدین بٹ نے کہا کہ نواز شریف کا پرویز مشرف کو فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

Leave a comment