Published On: Thu, Oct 13th, 2011

پارلیمنٹ ہاؤس کو میزائل اوراراکین پارلیمنٹ کو فائرنگ کرنیکا منصوبہ ناکام

Share This
Tags
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی زیرحراست دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ان دہشت گردوں کو خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے تعاون سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور انکے قبضے سے 15 میزائل اور گولہ بارود برآمد کیا۔ دہشت گردوں نے میزائل ایک گھر میں چھپا رکھے تھے اوران میزائل کو چلانے کی تربیت بھی حاصل کی تھی۔ ان میزائل کی رینج 9 کلو میٹر تھی مگر انہیں ڈیڑھ کلو میٹر تک چلا کر پارلیمنٹ ہاؤس‘ سپریم کورٹ‘ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ایوان صدر‘ سرینا ہوٹل اور دوسری اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں نے جو منصوبہ بندی کی تھی‘ اس کے مطابق پہلے انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کو میزائل سے نشانہ بنانا تھا‘ پھر باہر سے انکے ساتھی دستی بموں سے حملہ کرکے اندر داخل ہوتے اور فائرنگ کرکے تمام اراکین کو مارتے اور پارلیمنٹ ہاؤس کو تباہ کرتے۔ دوران تفتیش یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں میزائل چلانے کی تربیت ایک ریٹائرڈ فوجی افسر نے دی تھی جو گرفتار نہیں ہوسکا۔ دہشت گردوں نے یہ میزائل راول ڈیم کے ساتھ پہاڑی کی چوٹی سے چلانا تھے۔ پہلے انکا منصوبہ 50 میزائل لانے کا تھا مگر پولیس کی چیکنگ کی وجہ سے صرف15 میزائل لاسکے تھے۔ دہشت گردوں نے چند میزائل ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ کے نیچے خصوصی جگہ بناکر چھپارکھے تھے۔ پولیس کو پوری تلاشی کے باوجود گاڑی میں چھپائے گئے میزائل نہ مل سکے۔ پولیس دیگر ملزموں کی تلاش کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Adnan says:

    Uff.. Acha hota ye sb corrupt log maary jate, new faces aagay to to we will expect some change from them,

Leave a comment