Published On: Mon, Oct 31st, 2011

زرداری کے خفیہ خط سے متعلق موقف پر قائم ہوں،صحافی منصور اعجازکادعویٰ

Share This
Tags
واشنگٹن/سٹاف رپورٹ ۔
صحافی منصور اعجازنے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صدر آصف زرداری کی طرف سے ایڈمرل مائیک مولن کوبجھوائے گئے خفیہ خط کے بارے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں اور اس کو بار بار جھٹلایا گیا تو حکومت کی سنگین غلطی ہوگی۔صدر مملکت کی طرف سے واشنگٹن کو بھیجے جانے والے خط پر موقف دیتے ہوئے منصور اعجاز کا کہنا ہے کہ خط کے متن کی تفصیلات صدر کے قریبی اعلی سرکاری عہدادارنے مجھے بتائی اور پھر بھیجنے کی منظوری دی،منصور اعجاز کے مطابق انہوں نے اپنے مضمون میں جو لکھاحقیقت پر مبنی ہیں اور ان کے پاس اسکے ٹھوس ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کو بار بار جھٹلایا گیا حکومت کی سنگین غلطی ہوگی اور ایوان صدر اور دفتر خارجہ کی طرف سے اس حوالے سے تردید حقیقت پر مبنی نہیں، گزشتہ روز ایوان صدر کے ترجمان کی طرف سے اعجاز منصور کے میڈیا میں آنے والے ایک مضمون میں دی گئی تفصیلات کی تردید کی تھی جس میں منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی طرف سے واشنگٹن کو ایک خفیہ خط بھیجا گیا ہے۔ جس میں صدر مملکت نے افواج پاکستان سے اپنی حکومت کو خطرے کا اظہار کیا تھا۔
Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. ali says:

    zardari ko phansi de deni chahye..

  2. mohsin says:

    its surprised that pakistan president wrote this letter to USA. i don,t think zardari is capable for president ship.

Leave a comment