Published On: Wed, Oct 12th, 2011

گیلپ سروے ،دیگر سیاستدانوں کی نسبت عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

Share This
Tags
لاہور /سٹاف رپورٹ
گیلپ پاکستان میں سیاست دانوں کی مقبولیت کے بارے میں جاری ہونے والے عالمی ادارے گیلپ کے سروے کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام بڑے سیاست دانوں کی مقبولیت کا گراف گر گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گیلپ کے مطابق مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مقبولیت میں سرفہرست رہے ہیں۔جولائی 2011کے گیلپ سروے کی عوامی رائے کی روشنی میں جاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی عوامی مقبولیت کی منفی لسٹ میں شامل رہے۔ سید یوسف رضا گیلانی کی مقبولیت منفی 29 پوا ئنس کو پہنچ گئی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی مقبولیت منفی 41، مسلم لیگ قا ئد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بارے میں عوامی رائے منفی 40، مولانا فضل الرحمن کی منفی 38، جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن کے بارے میں رائے عامہ منفی 18پوائنٹس رہی۔ سب سے زیادہ عوام میں منفی رحجان اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے بارے میں سامنے آیا ہے جنکی عوامی مقبولیت منفی 48 پواءئٹس پر پہنچ گئی ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق مثبت لسٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری عوامی مقبولیت میں سولہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ماضی کی نسبت انکی مقبولیت میں آٹھ پوائنٹ کمی آئی ہے۔ سیاستدانوں میں نوازشریف بارہ پوائنٹس کے ساتھ مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہیں مگر انکی مقبولیت میں بھی ماضی کے سروے کی نسبت چار پوائنٹس کمی آئی ہے۔ شہبازشریف کی مقبولیت دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پررہی مگر انہوں نے بھی دس پوائنٹس اپنی مقبولیت کھو ڈالی ہے۔ عمران خان پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے مقبولیت میں ایک درجہ زیادہ ترقی حاصل کی ہے۔ چاروں صوبوں کے وزرااعلی کی کارکردگی میں صرف وزیر اعلی شہبازشریف 27 پوائنٹس کے ساتھ مثبت لسٹ میں ہیں وزیر اعلی بلوچستان کی عوامی مقیولیت منفی 30، خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کی منفی 20 اور وزیر اعلی سندھ کے بارے میں عوامی رائے منفی بائیس پوائنٹس رہی۔ سروے کے مطابق ووٹ دینے کے رحجان میں بھی مختلف جماعتوں کے بارے میں عوامی رائے میں تبدیلی آئی ہے جبکہ سروے میں یہ بھی ظاہر ہوکر مجموعی طورپر سیاستدانوں کی عوام میں ساکھ متاثرہورہی ہے۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. Zulfqar ahmad says:

    Imran khan is best leader

  2. Aalijah says:

    گیلپ پاکستان ایک کمرشل ادارہ ہے جو تجارتی بنیادوں پر کام کرتا ہے اور اپنے کلايئٹ کی مرضی کے نتائج تیار کرتا ہے۔ تجارتی اداروں کی روایت کے مطابق یہ منافع کمانے کے تمام طریقے اختیار کرتا ہے، یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ میاں نواز شریف اس ادارے کے کلائینث ہیں اور بہت بھاری فیس ادا کرکے اپنی مرضی کے نتايج تیار کرواتے ہیں۔ عمران خان بھی ایک ہائی پے انگ کلائینٹ ہیں۔ ان تمام باتوں کی تصدیق خود گیلپ پاکستان کی ویب سائٹ پر جاکر کی جاسکتی ہے۔

Leave a comment