Published On: Tue, Oct 11th, 2011

اسامہ کی مخبری کرنیوالے ڈاکٹر شکیل کو سزائے موت ہوسکتی ہے

Share This
Tags
پشاور/بیورو رپورٹ
اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے سی آئی اے کے ایما پر جعلی پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کی کاپی صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔ شکیل آفریدی کے خلاف ایبٹ آباد میں درج کی گئی ایف آئی آر کو سیل کر کے محکمہ قانون اور آئی جی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں پشاور میں ہو گی۔ ایبٹ آباد میں دو مئی کے سانحہ سے قبل جعلی پولیو مہم چلانے پر محکمہ صحت فاٹا کے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو برطرف کرنے کے ساتھ تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکیل آفریدی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ریفرنس نمبر 223 کے تحت شکیل آفریدی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شکیل آفریدی پر لگائی گئی دفعات میں کہا گیا ہے کہ آفریدی نے ملک میں متوازی جنگ مسلط کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی ہے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ دفعات کے تحت شکیل آفریدی کو عمر قید سزائے موت یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شکیل آفریدی پاکستانی حکومت کی تحویل میں ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ کو خیبر ایجنسی سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Raja niaz says:

    Is American agent ko ibrat ka nishan bnana chahyaa takaa aynda koi mir sadik or mir jafar is koom maen paida na hoo …………….hairat ki bat haa k yaa army ka banda haa or army naa kort marshal is ka kuoon nahin kia,,,,,,,,,,,,,,,, simple si bat haa yaa Amrici agent haa oor kiani ko america naa 3 sal ki extension di ……. akhar general kiani kuch tou namak halali karaa ga America ki……wah ji wah ameriki wfadar pakistani sipa salar oor ameriki agent majer dr shakil……………. tou phir jahgra kis bat ka? jhagra tou sirf pakistani awam koo baawkoof bnanaa ka haa.

Leave a comment