Published On: Fri, Sep 16th, 2011

متحدہ مشکلات میں! زرداری کا الطاف کو کسی بھی قسم کی یقین دہانی سے انکار

Share This
Tags
لندن /سٹاف رپورٹ
متحدہ کے قائد نے موجودہ پریشر سے نکلنے کیلئے صدرآصف علی زرداری سے مدد طلب کرلی۔ صدر سے ملنے کے انکار پر انہیں فون کیا گیا ۔10 منٹ کی گفتگو میں عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے اور سپریم کورٹ کے متوقع فیصلوں کی روشنی کے بعد اور آئندہ کے رد عمل کے علاوہ ذوالفقار مرزا کو سیلاب زدگان میں مصروف رکھنے کی بات چیت کی جبکہ صدر زرداری نے کسی بھی یقین دہانی سے انکار کر دیا۔ اعلیٰ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی آج لندن سے روانگی کی اطلاع کے بعد متحدہ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے ممبر محمد انور سے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سے ملاقات ک رکے انہیں پیغام دیا جس پر ہائی کمشنر نے صدر سے رابطہ کیا ۔ صدر نے سیاسی ملاقات سے انکار کر دیا تو الطاف حسین نے فون کر کے ہائی کمشنر کو کہا کہ وہ خود ہوٹل میں آکر صدر سے ملنا چاہتے ہیں جس پر ہائی کمشنر نے صد رکو پیغام دیا اور پھر ٹیلی فون پر رابطہ قائم ہوگیا۔ صدر نے کہا کہ وہ وطن واپس جارہے ہیں اس لئے ملاقات ناممکن ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو دوبئی میں رہنے کی ہدایت کردی۔ اس بات کی اطلاع انہیں فون کے ذریعے کی گئی اور کہا گیا کہ وہ زاج پرستی کیلئے لندن نہ آئیں اور سندھ میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ میڈیا میں بھیجنے والی خبروں کے رد عمل کے طور پر اب یہ ملاقات دوبئی میں ہوگئی۔ لندن ملاقات موخر کر دی گئی اور صدر زرداری لندن سے فلائٹ کے ذریعے دوبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ذوالفقار مرزا کو دوبئی میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔      لندن / فاروق شاہ

Leave a comment