Published On: Mon, Sep 5th, 2011

ہیلری کا زرداری کو فون ، پاکستان کا سی آئی اے ایجنٹ کی رہائی سے پھر انکار

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
امریکی انتظامیہ نے ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کی تلاش میں سی آئی اے کی معاونت کرنے پرسیکیورٹی ایجنسیوں کی حراست میں موجود ڈاکٹرشکیل آفریدی کی رہائی کیلئے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے مداخلت کامطالبہ کیاتاہم صدرآصف علی زداری نے امریکہ کو اس معاملے میں کوئی مددکرنے سے صاف انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کی قسمت کافیصلہ سانحہ ایبٹ آباد پرقائم جوڈیشل کمیشن ہی کرے گا۔ امریکی انتظامیہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کی بحفاظت رہائی کیلئے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی معاملے میں مداخلت کی خواہاں ہے اس سلسلے میں 28جولائی کوامریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے صدرآصف علی زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے ان سے درخواست کی کہ وہ سی آئی اے کے ایجنٹ ڈاکٹرشکیل کی رہائی کیلئے کرداراداکریں۔ سرکاری ذرائع نے اس سلسلے میں امریکی وزیرخارجہ کے صدرآصف علی زرداری سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدرآصف علی زرداری نے امریکی وزیرخارجہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ معاملہ ایبٹ آباد کمیشن کے سامنے ہے اورڈاکٹرشکیل آفریدی کی قسمت کافیصلہ کمیشن ہی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں قائم ایبٹ آبادکمیشن کی طرف سے ڈاکٹرشکیل آفریدی سے پوچھ گچھ کیے جانے کاامکان ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کی تلاش کیلئے سی آئی اے کی ایماء4 پر ایبٹ آباد میں جعلی ویکسی نیشن مہم چلائی تھی جس پرسیکیورٹی ایجنسیوں نے انہیں حراست میں لے لیاتھا۔

Leave a comment