Published On: Sat, Sep 17th, 2011

ہوشیار!ڈینگی کے بعد کانگو وائرس نے بھی میزائل فٹ کرلیے، حملہ کیلئے تیار

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
ڈینگی کی موجود گی میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے کانگو وائر س پھیلنے کا خدشہ ظاہرکردیاہے جبکہ کوئٹہ میں دو افراد میں کانگووائر س کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کی جانب سے تمام ضلعی حکومتوں کو آگاہ کیا گیاہے کہ حالیہ بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑے ہونے کے باعث اور عید قربان کے لیے شہروں میں لائے جانے والے مویشیوں کی وجہ سے کانگووائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ کانگو بخار سے آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے اور سلاٹر ہاؤ سز،مویشی منڈیوں اور حویلیوں میں سپرے کروایا جائے۔دوسری طرف کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں موجود دو مریضوں میں کانگووائر س کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے ایک شخص کا تعلق کندھار سے بتایاجارہاہے۔

Leave a comment