Published On: Fri, Sep 9th, 2011

یوسف بیگ نے متحدہ سے معافی مانگنے کیلئے کہا‘ نصرت جاوید،مشتاق منہاس

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
نجی ٹی وی پر گیارہ بجے سے بارہ بجے نشر ہونے والے پروگرام ’’ بولتا پاکستان‘‘ کے اینکر پرسنز مشتاق منہاس اور نصرت جاوید نے کہا ہے کہ جب وہ دنیا ٹی وی چینل میں گئے تو وہاں کے اس وقت کے سربراہ اور موجودہ چیئر مین پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا نے انہیں متحدہ سے معافی مانگنے کیلئے کہا تھا تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا ۔ اس واقعہ اور ان معروف صحافیوں کے اس انکشاف سے متحدہ کی صھافیوں پر دھونس اور دھمکیوں کی پالیسی واضح ہو جاتی ہے۔ مشتاق منہاس کے ایک سوال پر جارحانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے نصرت مرزا نے کہا کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر بتاؤ کہ کیا جب ہم یہاں سے دنیا ٹی وی گئے تھے تو پی ٹی وی کے چیئرمین یوسف بیگ مرزا نے ہمیں یہ نہیں کہا تھا کہ جاؤ جا کر ان لوگوں یعنی متحدہ والوں سے معافی مانگو اور انہیں راضی کرو، جس پر میں نے منع کردیا تھا کہ میں معافی نہیں مانگوں گا، چاہے مجھے موت آتی ہے تو آجائے۔ جواب میں مشتاق منہاس نے اعتراف کیا کہ ایسا کہا گیا تھا ۔نصرت جاوید نے ایک اور سوال پر کہا کہ میں ریٹنگ بڑھانے یا پراڈولینے کے لیے نائن زیرو جا کر قمر نامی شخص سے قدم نہیں چھوسکتا۔ اس سے بہتر ہے کہ مر جاؤں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ نائن زیرو والے قمر سے بات کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا انہوں نے بتایا تھا کہ اینکرپرسن کامران خان بھی ریٹنگ بڑھانے کے لیے انہیں فون کرتے ہیں۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. hafeez says:

    Mirza khud to hero banay hi thaey…. aur bhi kaee aik lottery nikal aaee hai.. abb amir liaquat bhi bol raha hai… nusrat javed bhi bol raha hai… hum sab ko sacha mantay hain laikin baat kioon nahi ki uss waqt… iska matlab hai mirza ne sabb ko taqatwar bana dia?? jeay mirza

  2. Bulbul says:

    Zulfiqar mirza nai jo sech bola us ke vjha sai ab or logo mai bhe himt ho rhe hai .kai vo sech boly .

Leave a comment