Published On: Tue, Sep 20th, 2011

دوبئی پولیس نے امین فہیم کے بیٹے کو حراست میں لے لیا

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو دبئی ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ مخدوم نجیب کو دبئی ایئر پورٹ سے حراست میں لیاگیا تھا اور انہیں جبل علی پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا۔ اس کے بعد مخدوم نجیب کو رات گئے پاکستانی قونصلیٹ کی مداخلت پر رہائی تو ملی لیکن اب انہیں دبئی سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ مخدوم نجیب کے خلاف جبل علی پولیس اسٹیشن چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ درج تھا۔ ان کا پاسپورٹ بھی اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے اگر دونوں پارٹیوں میں مصالحت نہ ہوئی تو کیس پبلک پراسیکیوٹر کو بھیجا جا سکتا ہے۔

Leave a comment