Published On: Sat, Sep 10th, 2011

ٹی وی مالکان دباؤ میں ، بولتا پاکستان متحدہ نے بند کروادیا،نصرت جاوید

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
آج ٹی وی چینل آج کے وگرام بولتا پاکستان کے اینکر پرسن نصرت جاوید نے کہا ہے کہ ان کا پروگرام بولتا پاکستان متحدی قومی موومنٹ کے دباؤ کے باعث مالکان نے بند کر وا دیا ہے اور ایم کیو ایم کی وجہ سے مجھے آج ٹی وی سے نکل دیا گیا ہے ۔نصر ت جاوید کے مطابق میرے مالکان نے آج مجھ سے کہا کہ 6 سو زیادہ افراد چینل پر کام کررہے ہیں آپ ان کی زندگی چاہتے ہیں تو اپنا پروگرام بند کردیں۔نسرت جاوید نے کہاکہ میں ملک چھوڑ کر لندن نہیں جاؤں گا میں مرنے کو تیار ہوں میں جب چاہوں گا، نائن زیرو کے سامنے اپنا پروگرام کروں گامجھے کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔جو لوگ جاگیر داروں کے خلاف لڑنے کی بات کرتی ہے مگر وہ سب سے بڑی جاگیر دار جماعت ہے میں فسطائیت کے خلاف لڑتا رہا ہوں اور یہ جنگ جاری رکھوں گا۔

Leave a comment