Published On: Wed, Aug 24th, 2011

ڈھائی سو امریکی اہلکاروں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم، منٹرکی چھٹیاں منسوخ

Share This
Tags
پاکستان نے 250 امریکی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے، پاکستان نے باضابطہ طور پر امریکی سفارتخانے کو بھی آگاہ کر دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اہلکار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مختلف امور انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ امداد کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں، پاکستان نے اب ان اہلکاروں کو کہہ دیا ہے کہ اب آپ کی خدمات کی ضرورت نہیں، ان اہلکاروں کو ایک مراسلہ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ 30سے 40دن کے اندر پاکستان چھوڑ دیں، امریکی سفارتخانے کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، یہ تمام اہلکار اسلام آباد میں موجود ہیں اور اسلام آباد سے پشاور سمیت دوسرے شہروں میں جاتے تھے اور این او سی کے معاملہ پر ان کو کئی شہروں میں روکا بھی جاتا ہے۔ گزشتہ روز پشاور میں بھی 4 امریکیوں کو روکا گیا تھا۔ اس معاملہ پر امریکہ کی طرف سے فی الحال خاموشی اختیار کی گئی ہے، امریکی سفیر کیمرون منٹر بھی ان دنوں امریکہ چھٹیوں پر گئے ہیں جو اپنی چھٹیاں جلد منسوخ کر کے پاکستان آرہے ہیں۔
سٹاف رپورٹ

Leave a comment