Published On: Mon, Aug 29th, 2011

ہزاروں میں کوئی ’’ ہزارے‘‘ نہیں ، لاکھوں پاکستانی انا ہزارے کی تلاش میں

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
کرپشن کی لعنت سے لڑتے رہے
ہزارے کسی طور ہارے نہیں
یہاں بھی ہیں لیڈر ہزاروں مگر
ہزاروں میں کوئی ہزارے نہیں 

بھارت میں انا ہزارے کی کرپشن کے خلاف تحریک نے پاکستان میں بھی انا ہزارے کو گھر گھر مقبول بنادیا ، چند ماہ پہلے تک شاید پاکستان کا ایک فیصد طبقہ بھی انا ہزارے کے نام سے واقف نہ ہومگر اب انا ہزارے اتنے مقبول ہوگئے ہیں کہ لاکھوں پاکستانی انا ہزارے کی تلاش میں لگ گئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف چینل اور اخبارات اناہزارے کے ذکر سے بھرے پڑے ہیں اور کئی ایک تواس طرح کے سروے بھی کروار ہے ہیں کہ پاکستان کی کونسی شخصیت ایسی ہے جو کرپشن کیخلاف ہزارے جیسی تحریک چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی اخبارات انا ہزارے کے ذکر سے خالی نہیں جبکہ انا ہزارے کا معاملہ بھارت کا اپنا نجی معاملہ ہونے کے باوجود پاکستان میں بریکنگ نیوز کے طور پر دیکھا اور دکھایا گیایہی نہیں بلکہ کچھ بڑی پاکستانی ویب سائٹس پر، انا ہزارے سے متعلق عوامی پول منعقد کیے گئے تو دوسری جانب اخبارات میں انا ہزارے سے متعلق قطعات شائع ہورہے ہیں۔گزشتہ دنوں ہی پاکستان کے ایک سب سے بڑے روزنامے نے انا ہزارے سے متعلق ایک قطعہ شائع کیا جو کچھ یوں تھا۔”کرپشن کی لعنت سے لڑتے رہے،۔۔۔ہزارے کسی طور ہارے نہیں،۔۔۔.یہاں بھی ہیں لیڈر ہزاروں مگر…،ہزاروں میں کوئی ہزارے نہیں‘‘۔ ایک ٹی وی چینل نے پاکستانی عوام سے رائے طلب کی ہے کہ’’ ان کی نظر میں کون سی ایسی شخصیت ہے جو پاکستانی انا ہزارے کی حیثیت سے سامنے آکر کرپشن کے خلاف تحریک چلا سکتی ہے‘‘۔چینل نے اس حوالے سے 6 شخصیات کی تصاویر بھی عوام کے سامنے پیش کی ہیں جن میں عبدالستار ایدھی، عاصمہ جہانگیر، پروفیسر ادیب رضوی، انصار برنی، زاہد حامد اور عمران خا ن شامل ہیں۔ عوام ان ناموں کے علاوہ دوسرے نام پیش کرنے میں بھی آزاد ہیں۔

Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. IQRA says:

    B Nahee to kia huwa . inshallah pakistan maian bhe ya inqalab zaroor aia ga. nojawan baidar ho chuka haian.

  2. Bulbul says:

    Meri nzr mai dr abdul kdir khan sai ziada azeam shekseat koi nhe .vo hai jo tehrik chelay to hr ghr sai un kay hk mai nara lgay ga

Leave a comment