Published On: Fri, Aug 26th, 2011

سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغواء میں طالبان ملوث

Share This
Tags

تاثیر کے خاندان کو ایک عرصے سے شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں

سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اغوا کاروں نے شہباز تاثیر کی گاڑی کو حسین چوک کے قریب روکنے کے بعد اْنھیں زبردستی اپنی گاڑی میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے۔سلمان تاثیر کے قتل کے بعد اْن کے اہل خانہ کو حکومت نے سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے تاہم شہباز تاثیر کو جب اغواء کیا گیا تو اْن کے ساتھ کوئی محافظ نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے اْنھیں شہباز تاثیر کی گاڑی سے اْن کے موبائل فون اور دیگر اشیاء ملی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں رواں ماہ کے دوران اہم شخصیات کے اغوا کی یہ دوسری واردات ہے۔ اس سے قبل 13 اگست کو نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے ترقیاتی اْمور کے امریکی ماہر ڈاکٹر وارن وائنس ٹائن کو ماڈل ٹاؤن میں اْن کی رہائش گاہ سے اغوا کیا تھا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شہباز تاثیر کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عہدے داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی کی بازیابی کے لیے صوبائی حکام کو ہرممکن مدد فراہم کریں۔ شہباز تاثیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اْن کے خاندان کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں اور عین ممکن ہے کہ اس واردات میں بھی انہی عناصر کا ہاتھ ہو۔ یاد رھے کہ سلمان تاثیر کو 4 جنوری کو اْن کی حفاظت پر معمور پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے اسلام آباد میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سابق گورنر کے قتل میں زیرحراست ملزم ممتاز قادری کا کہنا ہے کہ اْس نے سابق گورنرسلمان تاثیر کو ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کے حق میں بیان دینے پر قتل کیا۔۔
سٹاف رپورٹ

Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. Mohammed Azam Ismail says:

    we all from Isamil family strongly disapprove/condemn this kidnapping and rest of the others any where in Pakistan.

  2. Assalam-o-Alikum

    I strongly condemn this act.
    I think these type of acts make the image of Pakistan lawless country, and there is the question on the security.

  3. ali sharafat says:

    this hapend with shahbaz taseer is game plan from ppp.u can chek the timing of kednaping.ppp blame punjab govt.sametime.

Leave a comment