Published On: Fri, Apr 22nd, 2011

سمگلنگ میں کسٹم عملہ نگران بن گیا،کمپنیوں کی لوٹ مار،حکومت کو کروڑوں کا ٹیکہ

سمگلنگ میں کسٹم عملہ نگران بن گیا ، کارگو کمپنیوں کی لوٹ مار،حکومت کو کروڑوں کا ٹیکہ

لاہور (اشرف مجید) بڑی بڑی کارگو کمپنیوں نے تھوڑی سی رقم کے عوض کسٹم کے عملے اور قوانین کو اپنا غلام بنا لیا، کارگو کمپنیاں سمگلنگ کا مال منگواتی ہیں، اور کسٹم کا عملہ جب گرم کر کے سمگلنگ کا مال پکڑنے کے بجائے اس کا محافظ بن جاتا ہے۔ ایف آئی اے کے حکام نے بڑی کارگو کمپنیوں کی سٹ مرتب کر کے ان سے رشوت وصول کرنے والے کسٹم اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں روزانہ کرڑوں روپے مالیات کا سمگل شدہ مال مختلف کارگو کمپنیوں کی مدد سے پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں پہنچایا جاتا ہے۔ ان بڑی کارگو کمپنیوں کا تعلق کسٹم اینٹی سمگلنگ سٹاف اور کسٹم انٹلی جنس کے سٹاف کے ساتھ ہے، جس کے باعث یہ لوگ کھل کر سر عام سمگلنگ کر رہے ہیں۔ اس سنگین صورتحال کے باعث نہ صرف ملک کی انڈسٹری کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ گورنمنٹ کے ریونیو کا ایک بڑا حصہ کسٹم کے افران و اہلکاروں کی جبیوں میں جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جن کسٹم اہلکاروں اور کارگو کمپنیوں کی لسٹ مرتب کی گئی ہے ان میں نان کسٹم اشیاء کاروبار کرنے والے لاہور کی سب سے بڑی کارگو کمپنی بالاج کارگو کا نام بھی شامل ہے۔

 

چیمبر آف کامرس کی نا اہلی، تاجر بھارت میں صنعتی نمائش سے محروم

لاہور ( نامہ نگار) چیمبر آف کامرس انتظامیہ کی نا اہلی کے سبب امرتسر بھارت میں ہونے والی صنعتی نمائش میں چیمبر کے ممبران نہ جا سکے، انتظامیہ نے درخواست دینے والے 290 تاجروں کے بجائے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کی فیملیوں کے ویزے لگوا دئیے ۔ احتجاج پر ایک بھی تاجر بھارت نہ جا سکا۔ پاکستانی حکومت نے بھارت کو افغانستان پاکستانی راستے کے ذریعے سامان لے جانے کی اجازت دی جس کے جواب میں بھارت نے پاکستانی صنعتکاروں کو امرتسر میں ہونے والی نمائش میں آنے کی دعوت دی جس کی بناء پر 290 صنعتکار وں نے ویزے کی درخواست دی ، چیمبر آف کامسر انتظامیہ نے فی ممبر 10 ہزار روپے ویزا فیس وصول کی لیکن ویزے کیلئے اپنے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران اور ان کی فیملیوں کے لئے درخواست دی اس طرح صرف 36 ارکان کا ویزا لگ سکا جس میں نبلیہ افتخار کے خاوند جو لیسکو میں سرکاری ملازم ہیں کا ویزہ ایگزیکٹو ممبر غلام مرتضی کی فیملی کے 5 افراد میاں شفقت کی فیملی کے 3 اور شکیل احمد کی فیملی کو 2 ویزے جب کہ میاں مقصود کی بیوی کا ویزہ نہ لگ سکا۔ ویزے نہ ملنے پر چیمبر آف کامرس کے ممبران نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔ جس کے باوجود ایک بھی صنعتکار اور تاجر بھارت کے شہر امرتسر میں لگنے والی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکا۔ چیمبر آف کامرس میں آزاد گروپ کے چیئرمین راجہ حسن اختر، محمد یاسی اور میاں شبیر نے مطالبہ کیا کہ چیمبر آف کامرس کے صدر نے اپنوں کو نوازنے کیلئے ویزے لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو افغانستان تجارت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔یزے نہ ملنے پر چیمبر آف کامرس کے ممبران نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔

قومی اثاثوں کی توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے: صوبائی وزیر

لاہور ( فیکٹ رپورٹ) صوبائی وزیر خوراک و صنعت چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ سڑکوں پر ٹائر جلا کر ، روڈ بلاک کر کے اور صوبائی اسمبلی کے گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہونا، قومی اثاثوں کی توڑ پھوڑ درست عمل نہیں۔ اس طرح وہ سکیورٹی فورسز کو بھی آزمائش میں ڈال رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو دہشت گردی کی دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں تعلیم پر توجہ دینی چاہیے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں اپنی توانائیاں ضاع نہیں کرنی چاہیں۔ اگر اساتذہ کو تعلیمی اداروں کی نجکاری پر اعتراض ہے تو وہ اس کے حل کے لئے حکومت سے مذاکرات کریں۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ ہم نے اساتذہ کو تمام سہولیات مہیا کیں ۔ اس کے باوجود اساتذہ کو ہم سے شکوہ ہے ۔ پنجاب حکومت اساتذہ کا دل سے احترام کرتی ہے۔

سیکرٹری تعلیم کے جعلی دستخط کر کے تبادلے کرانیوالے گروہ کا انکشاف

سیالکوٹ ( بیورو رپورٹ) سیکرٹری تعلیم پنجاب کے جعلی دستخط کرکے تبادلے کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔ اینٹی کرپشن نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی او زنانہ تحصیل ڈسکہ کے کلرک اسلم طاہر اور اس کے دست راست حافظ اکرم ٹیچر گورنمنٹ ایلینمڑی سکول ڈسکہ فاروق شان کلرک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلاٹیاں خورد نے طویل عرصہ سے ہزاروں روپے لیکر سیکرٹری تعلیم پنجاب کے جعلی دستخط کرکے مختلف لیڈی ٹیچرز کے تبادلے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پی ایس ٹی ٹیچر عافیہ امان اللہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ گجراں، شاہدہ پروین گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹلی مغلاں کے جعلی ٹرانسفر آرڈر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دھدو بسراء میں کرنے کے احکامات تیار کئے اور ان پر عمل درآمد بھی کروا دیا۔ اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب سابق ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کو شک گزرا جس نے ایک چھٹی سیکرٹری تعلیم پنجاب کو مذکورہ احکامات کی تصدیق کیلئے لکھی تھی جس میں مذکورہ تبادلوں کے احکامات جعلی اور بوگس ثابت ہوئے۔ اس پر سیکرٹری ایجوکیشن اسلم کمبوہ نے ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ کو مذکورہ افراد کے خلاف جعل سازی کے الزام میں مقدمہ درج کروانے کی ہدایت جاری کی۔ اسی دوران ای ڈی او ایجوکیشن نے خود تمام معاملات کی انکوائری کی جس کے دوران مذکورہ پی ایس ٹی ٹیچرز کے علاوہ درجنوں ٹیچرز کے تبادلوں کے احکامات سیکرٹری ایجوکیشن جعلی دستخطوں سے تیار کرنا ثابت ہوا اس پر ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ ریاض احمد سوہی نے محکمہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں مقدمہ درج کروا دیا اہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

قرآن پاک کے ایک فٹ چوڑے اور پانچ فٹ لمبے نسخے کی نمائش

جھاوریاں (نامہ نگار) میگھہ اڈے پر بہت سے افراد نے قرآن پاک کے ایک فٹ چوڑے اور پانچ فٹ لمبے نسخے کی زیارت کی ۔ اس موقع پر خطاط محمد انور نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نسخے کی اڑھائی سال میں کتابت مکمل ہوئی۔ نسخے میں پانچ قسم کی خطاطی کی گئی ہے۔ اس نسخے کی دنیا بھر میں زیارت کرائی جائے گی ۔ خطاط محمد انور نے بتایا کہ یہ میرا زندگی کا سب سے عظیم اور بابرکت کام ہے۔ مجھے یہ کام کر بہت دلی سکون ملا ہے۔ اور میری دعا ہے کہ اللہ پاک میرے اس کام کے بدلے میں مجھے اجر عظیم عطا فرمائے۔ اور آئندہ میں بھی مجھے ایسا بابرکت اور نیک کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ڈسکہ:افسروں کی ملی بھگت،ٹمبر مافیاشاہراہوں سے درخت لے گئے

ڈسکہ(تحصیل رپورٹر) سرکاری افسروں کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا شاہراہوں اور نہر کی پٹریوں سے درخت لے گئے ہیں تفصیل کے مطابق درخت چوری ہونے سے نہر بی آر بی، اپر چناب کی پٹریاں چٹیل میدان بن چکی ہیں اور مٹی چور مافیا دن رات متعلقہ افسران کی آشیر باد سے مٹی چوری کرکے نہروں کے پشتے کمزور سے کمزور تر کررہا ہے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچ چکا ہے اور نہروں کے پشتے ٹوٹنے کے خطرہ کی وجہ سے تباہی کے خدشات روز بروز بڑھ رہے ہیں جس پر شہریوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کارخانوں کو تین دن کیلئے گیس کی بندش سے مزداروں کے چو لہے ٹھنڈے

فیصل (نمائندہ فیکٹ) گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت فیصل آباد میں صنعتی اداروں کو تین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی، فیکڑیوں اور کارخانوں میں کام بند ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے کار ہو گئے۔ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے تین دن کے لیے گیس کی سپلائی منقطع کرنے سے فیصل آباد میں چار سو پچھتر ٹیکسٹائل یونٹ بند ہو گئے ہیں جب کہ ایک سو سے زائد سائزنگ کارخانوں کی گیس بند ہونے سے پاور لومز سیکٹر میں بھی کام کی رفتار سست ہو گئی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینسنگ ملز نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے ہی دو دن گیس بند رکھنے کااعلان کیا ہوا ہے اس سے ہمیں بہت مشکل ہو رہی ہے لیکن ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت دو دن ہی گیس بند کرے کیونکہ تین دن گیس بند ہونے سے مزدوروں کیلئے اپنے گھرکا چولہا جلانا بہت مشکل ہو جائے گا اور نوبت فاقوں تک آ جائے گی لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. asad says:

    aghar ppp pakistan main hkomit kray gi to mulk main saf hawa be khtam ho jay ge zardari hir chiz ko kha jay ga go wo kha sakta hai aur ya nwaz gnga be kuch kum nahin ya dono mulik ko khatam kar kay dum layn jay

Leave a comment