Published On: Fri, Apr 22nd, 2011

پشتو نخوا ملی پارٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے اخبارات کا سہارا لے رہی ہے: ن لیگ

پشتو نخوا ملی پارٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے اخبارات کا سہارا لے رہی ہے: ن لیگ

کوئٹہ( پ ر) کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پشتونخوا املی عوامی پارٹی کی طرف سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اے کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر پشتون عوام میں سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پشتون عوام کی اکثریت اس وقت مسلم لیگ ن میں ہے اور اگر دوسری پارٹیاں ہیں تو جمعیت اور اے این پی ہیں یہ سوالات اٹھاتے تو ہم ان کو جواب دینے کے پابند تھے مذکورہ پارٹی اب پشتون عوام میں روز بروز اپنی منفی سوچ کی وجہ سے سیاسی طور پر یتیم ہو چکی ہے جس کا ثبوت حالیہ موسیٰ خیل کا الیکشن ہے اور آئندہ الیکشن بھی چونکہ مسلم لیگ ن بلوچستان سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ثابت ہو گی۔ بلخصوص جن علاقوں کا پشتو نخوا دعویدار ہے آج بھی ان علاقوں میں عوامی نمائندگی اور عددی اکثریت ہمارے ساتھ ہے اب وہ میدان سیاست تاریخ ہونے کی وجہ سے اخبارات کا سہارہ لے کر بھونڈی حرکت کرنے پر اتر آئے ہیں حالانکہ ہم ان کو اس لائق بھی نہیں سمجھتے کہ ان کا جواب دیں چونکہ عوام کو حقائق سے آگاہ کرتے ہیں کہ 18 ہزار امیدواروں کی جانچ پڑتال چند دنوں میں نہیں ہوتی بلکہ ان کے لئے ٹائم کی ضرورت ہوتی ہے اور جہاں تک میرٹ کی بات ہے ان کی میرٹ لسٹ آج بھی ایس اینڈ جی اے ڈی ریکارڈ میں موجود ہے اور وہ لوگ بھی آج ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں جو ایڈیشنل سکیرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے عہدوں پر فائز ہے اور ان کے آفیسرز کو اسٹینو گرافر چلا رہے ہیں جب کہ ہماری طرف سے رواداری کی واضح مثال ہے کہ اب بھی کوئی پشتون متاثر نہیں ہے۔ بلوچستان ہم سب کا گھر ہے ہم پہلے بھی اس گھر کے باسی تھے اور آج بھی اس آنے والے کل میں بھی رئیں گے۔ چند لوگ اپنی گرتے ہوئے سیاسی مقام کو دید بلوچستان میں پشتون کارڈ استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کیے جائیں: نواب عبدالظاہر کاسی

کوئٹہ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کنوینئر نواب ارباب عبدالظاہر کاسی سے ارباب ہاؤس خدائید اد روڈ میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نمائند وفد نے صوبائی صدر ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر واحد بلوچ، ڈاکٹر شعیب بلوچ، اور ڈاکٹر حیات کاکڑ شامل تھے۔ اس موقع پر پارٹی رہنما سید سمیع اللہ آغا اور عبدالرشید آغا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔،

حکومت اجتماعی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے: غزالہ گولہ

صحبت پور ( نامہ نگار) صوبائی وزیر ترقی نسواں غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے بھٹو کیس ری اوپن کر کے نئی نسل کو بتایا ہ کہ ایک آمر نے ذوالفقار علی بھٹو کو ناحق کیوں پھانسی دے کر شہید کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحبت پور میں تحصیل کمپلیکس رورل ہیلتھ ورکنگ، وومن ہاسٹل، چلڈرن وارڈ اور سکلڈر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی اسکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو سیاسی شعور دیا ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور اسلامی سربراہ کانفرنس پاکستان میں بلائی اور 73 کا آئین دیا جس کے صلے میں سازش کے تحت انہیں پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ جمہوریت اور اصولوں کی سیاست کی ہے۔ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور انفرادی کے بجائے اجتماعی بنیاد پر ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ صحبت پور میں کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والے منصوبوں سے پورے علاقے میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی حقوق نسواں کی علمبردار ہے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین ججز مقرر کیں، خواتین کے لئے بینک قائم کئے، خواتین کے لئے تھانے بنائے، ہیلتھ وزیٹر اور نرسوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔

دشت، مسلح افراد کی فائرنگ سے نیٹو آئل ٹینکر تباہ، ڈرائیور زخمی

دشت (نامہ نگار) تحصیل دشت کے علاقے کری ڈھور کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیٹو افواج کو سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر کو تباہ کر دیا اور ڈرائیور شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پانچ بجے کے قریب دشت کے علاقہ کری ڈھور کے مقام پر کراچی سے آنے والے نیٹو افواج کو سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تباہ کر دیا۔ اور فائرنگ کے بعد آئل ٹینکر آگ سے بھڑک اٹھا اور فائرنگ سے ٹینکر کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز انتظامیہ کے آفسران موقع پر پہنچ گئے، شدید زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر د یا گیا۔

 

پاک ایران سالانہ سرحدی کمیشن اجلاس اختتام پذیر

نوکنڈی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر سعید جماعلی نے کہا کہ پاک ایران سالانہ سرحدی کمیشن اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئے جہاں ہماری کئی مطالبات کو تسلیم کر کے فوراً حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ ایران کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے تفتان میں ایک اور تجارتی گیٹ بنانے اور پندرہ روزہ راہدری کی آخری حدود زاہدان تک کرنے میں رضا مند ہو گئے۔ اس کے علاوہ دو طرفہ سرحدوں پر بلا جواز فائرنگ سے گریز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمنشر اغی ڈاکٹر سعید جمالی نے کہا کہ تفتان منشیات اور ساقی خانوں کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان کو ہدایت دی کہ ہفتہ وار علاقے میں گشتیں بڑھا کر ساقی خانوں اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔

امریکی مداخلت کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے: متین اخونزادہ

ژوب( پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ امریکی مداخلت، حکمرانوں کی غفلت اور قرآن و سنت سے روگردانی کی وجہ سے ملک و ملت ہمہ جہت بحرانوں پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہیں۔ روایتی مفاد پرست غافل سیاستدانوں سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ’’اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام‘‘ قائم کرنے کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں، پاکستان امریکہ کی غلامی کیلئے نہیں بلکہ قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے بہت بڑی قربانیوں کے بعد بنا تھا۔ مفاد پرستوں کی اجارہ داری و امریکی غلامی سے نجات کا وقت آ گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کہ ضلع ژوب کے دورے کے دوران مرکز اسلامی ژوب جماعت اسلامی ضلع ژوب کے اجتماع ارکان بعد ازاں جمعیت طلبہ عربیہ اور اسلامی جمعیت کے ذمہ داران سے الگ الگ ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ژوب کے عالم دین شیخ القرآن مولانا عبدالحیٰ مندوخیل، مولانا عبداللہ، مولانا مولا داد کاکڑ، مفتی امان اللہ نے رابطہ عوام کی تفصیلات و رپورٹ پیش کی، مولانا عبدالحئی مندوخیل نے کا کہ عوام الناس نے دیگر تمام سیاسی مذہبی قوتوں کو آزما لیا ہے ہر طرف مایوسی غفلت و کوتاہی کے بعد اب عوام الناس جماعت اسلامی کی طرف سے امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ملک و ملت کو تباہ کرنے والوں کو بے نقاب کر کے ملک کو صالح دیانتدار قیادت دیں گے۔

Leave a comment