Published On: Fri, Jun 5th, 2015

ایان علی کئی سیاستدانوں کیلئے خطرےکی گھنٹی

Share This
Tags
خوبرو ماڈل ایان علی کے اپنے والد سے صرف دکھاوے کی ناراضگی ہے اور ایان علی نے اپنے والد کو رحمان ملک اور ان کے بھائی سمیت دیگر اہم ترین سیاستدانوں ، کاروباری شخصیات اور Fashion-Model-Ayyan-Aliبیوروکریٹس کی تفصیلات دے دی ہیں ۔ ایان علی کی مرتب کردہ فہرست میں 21 سیاستدانوں ، 12 کاروبار شخصیات اور 45 سے زائد بیوروکریٹس اور دیگر حکومتی و نجی عہدیداران کے نام شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ خوبرو ماڈل ایان علی جیل کی زندگی کو خیر آباد کہنے کی پالیسی پر چل پڑیں ۔ بظاہر والد سے اختلافات اور ناراضگی مگر درپردہ ان کو وہ تمام اہم تفصیلات بھی مہیا کر دی ہیں جن کا واویلا میڈیا میں ان کے والد کر چکے ہیں اور آئندہ چند روز میں مزید انکشافات بھی کریں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایان علی سے ان کے والد کا جیل میں بھی برابر رابطہ ہے اور ایک پولیس اہلکار اس بارے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جس کے ذریعے ایان علی والد کی تمام تر سرگرمیوں سے نہ رف آگاہ ہیں بلکہ ان کی عملی معاونت بھی کر رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل میڈیا میں ان کے والد نے جو انکشافات کئے تھے ان کی تمام تر تفصلات ایان عل نے دی تھیں۔ اب بھی ایان علی نے اپنے والد کو ایئرٹکٹس کی فوٹو کاپیاں ، بڑے بڑے اندرون ملک اور بیرون ملک ہوٹلوں میں قیام و طعام بارے تفصیلات بھی دی ہیں جو ان کو سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور کاروباری شخصیات مہیا کرتی رہی ہیں ۔

لاہور: شوبز ڈیسک

Leave a comment