Published On: Mon, Jun 15th, 2015

آئی ایس آئی کےپاکستان میں کام کرنیوالی امریکی این جی اوز پر تحفظات

Share This
Tags
سیو دی چلڈرن کے علاوہ کچھ اور عالمی این جی اوز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مختلف سٹیک ہولڈرز کی نگرانی میں ہیں۔ ماضی میں انکی کارکردگی پر تحفظات ظاہر کئے جا چکے ہیں۔ ایک وفاقی وزارت کے ورکنگ پیپر کے مطابق انٹیلیngo جنس ادارے خصوصاً آئی ایس آئی اور دیگر نے ماضی میں ان عالمی این جی اوز کی کارکردگی پر تحفظات ظاہر کئے۔ اس بارے میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ تمام عالمی این جی اوز جو اسوقت زیرنگرانی ہیں وہ سب امریکہ سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔ جن عالمی این جی اوز کے بارے میں تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں ان میں نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ (این ڈی آئی)، کیتھولک ریلیف سروسز (سی آر ایس)، انٹرنیشنل ری پبلک انسٹیٹیوٹ (آئی آر آئی)، کری ایٹو ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل انکار پورٹیڈ (سی اے آئی آئی)، انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ مائن ایکشن پروگرامز انکار پورٹیڈ (آئی ایم ایم اے پی)، انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف الیکٹورل سسٹم (آئی ایف ای ایس) اور سیو دی چلڈرن شامل ہیں۔ آئی ایس آئی کے آئی ایم ایم اے پی کے سوا سب پر تحفظات ہیں حالانکہ این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور داخلہ کے اس پر تحفظات ہیں۔ حکومت پنجاب کے بھی سی آئی اے پر تحفظات ہیں۔

رپورٹ : عمران مختار

Leave a comment