Published On: Wed, Aug 27th, 2014

گیلانی کی کنیڈا میں مقیم بہن کے گھر کا کرایہ پاکستانی سفارتخانے کے ذمہ , گاڑیاں بھی زیر استعمال

Share This
Tags
وسیم شیخ
پاکستان میں جموریت جس طرح دن بدن پھل پھول رہی ہے اسی طرح سیاست دانوں کے عزیز و اقارب بھی خوب پھل پھول رہے ہیں ۔اب یہ خبر حیران کن نہیں کہ جس طرح زندہ ہاتھی لاکھ روپے کا ہوتا ہے تو مرا ہوا ہاتھی سوا لاکھ کا ہو جاتا ہے۔ یہی سیاست دانوں کا بھی ہے ۔ اس کی تازہ مثال سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ہے جن کے کنیڈا میں مقیم بہن اور بھانجیوںpm gillani کو سرکاری مراعات آج بھی حاصل ہیں ۔حالانکہ انہیں وزارت عظمیٰ چھوڑے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی بہن اور بھانجیاں مارخم کے علاقے میں رہائش پذیرہیں اور جس گھر میں وہ مقیم ہیں ، وہ انہیں کنیڈا میں پاکستان کے سفارت خانے نے لے کر دے رکھا ہے اور اس کا کرایہ بھی سفارت خانے کے بجٹ سے دیا جا رہا ہے۔سفارت خانے کی گاڑیاں بھی ان کے زیر استعمال ہیں اور ان کا پٹرول بھی پاکستانی سفارت خانے کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسرا اہم کیس اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے کنیڈا میں مقیم بھائی عادل شاہ کا ہے ۔عادل شاہ کو کنیڈا میں سیٹل کرنے کے لئے سفارت خانے میں ایک نئی آسامی کی گنجائش نکالی گئی اور سیاسی طور پر انہیں بھاری مراعات کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ۔ عادل شاہ میں کنیڈا میں کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں کنیڈا کی امیگریشن مل جائے ۔ اس سے قبل کنیڈا کے پاکستانی سفارت خانے میں ویلفےئر اتاشی کی کوئی آسامی نہیں تھی ۔خورشید شاہ کے دباؤ پر سفارت خانے میں ان کے لئے خصوصی آسامی تشکیل دی گئی ۔کہا جاتا ہے کہ عادل شاہ کی تنخواہ پانچ ہزار ڈالر ہے اور اس کے علاوہ انہیں بہت سے مراعات بھی حاصل ہیں ۔

 

Leave a comment