Published On: Fri, Dec 23rd, 2011

کروڑوں کا فراڈ ، گیلانی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کوئی کچھ نہ بگاڑ سکا

Share This
Tags
اسلام آباد/بیورو رپورٹ
وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کے ایک اور کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہواہے۔ خرم رسول کو ایک عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ خرم رسول نے میڈیا کو آرڈینیٹر کے طور پر وزیراعظم کا نام استعمال کرکے ایک نجی کمپنی سے پارکو کے نام پر جعلی طریقوں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے 43کروڑ ر وپے سے زائد کی رقم ہڑپ کرلی تھی۔ خرم رسول نے وزیراعظم کے میڈیا کوارڈینیٹر کی حیثیت سے 2009-10 کے دوران 2نجی کمپنیوں کو مائع پیٹرولیم گیس کا کوٹہ اور افغانستان میں نیٹو افواج کو تیل برآمد کرنے کے لائسنس جاری کرانے کے لیے 43 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصو ل کر کے ہڑپ کر لی۔ خرم رسول نے وزارت پیٹرولیم اورقدرتی وسائل کے نام پر جعلی معاہدے ودستاویزات تیار کیں اور نجی کمپنیوں میں اپنے ساتھیوں کو پار کو افسران اور سیکرٹری پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے طور پر پیش کیا۔ غبن سامنے آنے پر خرم رسول نے نجی کمپنی کو اصل رقم بمع سود63کروڑ روپے کے 4چیک جاری کیے جو ڈس آنر ہوگئے ، جس کے بعد سے میاں خرم رسول غائب ہیں۔ خرم رسول کے بارے میں تمام اطلاعات وزیراعظم تک پہنچائی گئیں کیونکہ جس شخصیت کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ان کی وزیراعظم سے 3ملاقاتیں بھی کرائی گئی تھیں جس کے نتیجہ میں متاثرہ کمپنی کے سربراہ نے معاہدے کئے تھے۔ یہ تمام معاملہ سامنے آنے پر وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے خرم رسول کے قصور ثابت ہونے پر کارروائی نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور خرم رسول کو بھی میڈیا کوارڈینیٹر کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت کے احکامات کے باوجود حکومت خرم رسول کے خلاف حرکت میں آتی نظر نہیں آرہی اور نہ ایف آئی اے عدالتی احکامات کے باوجود خرم رسو ل کو گرفتار کر رہی ہے۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. Anonymous says:

    Mr. Gillani, stand straight in front of mirror, LOOK INTO YOUR EYES…… yes and now raise up your right hand and say; “LAKH LANAT AEY’ آہو لخ دی لعنت اے

  2. Someone necessarily assist to make seriously articles I’d state. That is the very first time I frequented your website page and so far? I surprised with the research you made to create this particular put up amazing. Magnificent process!

Leave a comment