Published On: Sun, May 22nd, 2011

پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک نے پھرکام شروع کردیا

وسیم شیخ
پاکستان سے سی آئی اے ایجنٹوں کی واپسی کے بعددو پاکستانیوں کو قتل کرنے والے امریکی خفیہ ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان میں جو نیٹ ورک قائم کیا تھا اسے پھر متحرک کر دیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس مرتبہ ریمنڈ ڈیوس کے ہمراہ بلیک واٹرز کے 300 سے زائد دیگر ایجنٹ بھی ہیں جو اپنی اعلیٰ تربیت اور خصوصی مہارت کی بنیاد پر کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کی صفوں میں داخل ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر پاکستان کی دفاعی تنصیبات اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس خفیہ مشن میں شامل افراد روانی سے پشتو اور دری زبانیں بول سکتے ہیں جب کہ ان میں سے کچھ ایجنٹوں کو افغانوں کے ہمراہ نماز پڑھتے تک دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابل سی آئی اے کے مرکز نے اس مشن کے افراد کو پاکستان کی سرحد کے قریب امریکی فوجیوں کی چوکیوں کے نیچے زیر زمین بنکرز تعمیر کر کے فراہم کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے 2009 ء میں پشاور میں اپنی تعیناتی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر افغانستان سے پاکستان اسلحہ اور بارود اسمگل کرنے والے گروہ سے گہرے روابط قائم کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے 2009 ء میں پشاور میں اپنی تعیناتی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر افغانستان سے پاکستان اسلحہ اور بارود اسمگل کرنے والے گروہ سے گہر ے روابط قائم کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان کشیدگی کی ایک وجہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان سے رہائی کے بعد افغانستان میں پاکستان کے قریب تعیناتی بھی ہے۔ پاکستانی حکام نے لاہور میں اس کی گرفتاری کے بعد اس کے سیٹلائٹ فون سے حاصل کردہ ریکارڈ سے یہ بھی معلومات حاصل کی تھیں کہ وہ قبائلی علاقوں میں مقیم درجنوں افراد سے قریبی رابطے میں تھا جب کہ را کی جانب سے اس کی مدد کئے جانے کے عوض اس نے امریکی حکام کی اجازت سے بھارتی سرحد کے قریب پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کا تصویری ریکارڈ بھی حاصل کر کے بھارت پہنچایا تھا۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. waseem says:

    ya information aap na de hay . is ka baad karachi main mehran air base [pur hamla ho gaya. agar aisa hay to bari prashaan kun baat hay. aap ka akhbar intresting information deta hay. allah aap ke madad kara. mera laiq loi khadmit ho to bataya ga. shukaria
    Waseem ali Karachi

Leave a comment