Published On: Sat, Jan 31st, 2015

دس دہشت گردوں کی زندہ یا مردہ کا گرفتاری کا حکم

Share This
Tags
پنجاب حکومت نے صوبے میں خودکش حملہ آوروں کی معاونت کرنے والے دس دہشت گردوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے بارے میں ایک انتہائی خفیہ فہرست جاری کی ہے۔ terrorist2015 ء میں دہشت گردوں کے حوالے سے جاری ہونے والی یہ پہلی فہرست ہے۔ محکمہ داخلہ نے جن دہشت گردوں کی فہرست خفیہ اداروں کو بھی فراہم کرتے ہوئے ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام مقرر کیا گیا ہے، ان میں سرگودھا کے فیض محمد عرف امن خان، اکوڑہ خٹک کے عبداللہ عرف صدام عرف بلا، عبدالرحمن عرف نعمان عرف آن عرف محمد طیب، سرگودھا کے ہارون عرف الیاس عرف اشیاق عرف کمانڈو، جنوبی وزیرستان کے اکرام اللہ عرف اکوڑا راولپنڈی کے نفیس الرحمن عرف بم کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 20، 20 لاکھ روپے جبکہ شیخوپورہ کے عبداللہ وٹو عرف خان، داد عرف چیتا ، سرگودھا کے سعید احمد عرف سعدی اور لاہور کے عمران خلیل عرف جلیل خان عرف بابا جی کی گرفتاری پر 10، 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق یہ افراد طالبان کے پنجاب میں خود کش حملوں اور دھماکوں میں معاون کے طور پر کام کرتے تھے۔

Leave a comment