Published On: Tue, Nov 25th, 2014

ایم ڈی پی ٹی وی کی طرف سے2ارب قرضہ کامطالبہ

Share This
Tags
پی ٹی وی کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کاپہلاواقعہ ہے کہ کسی ایم ڈی نے اتنی بڑی رقم کامطالبہ کیاہو
پاکستان ٹیلی ویڑن کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمدمالک نے پی ٹی وی کی حالت بہتربنانے کے لئے2ارب روپے کاقرضہ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ دوسری طرف Mohammad Malickبھاری معاوضے پر3چیف آپریٹنگ افسروں کولانے پربھی کام کررہے ہیں۔بورڈآف ڈائریکٹرزنے قرضہ کی منظوری دینے سے صاف انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق محمدمالک نے بورڈآف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں2ارب روپے قرضہ لینے کی تجویزپیش کردی جس پربورڈکے ارکان حیران پریشان رہ گئے۔ اجلاس سیکرٹری اطلاعات محمداعظم خان کی صدارت میں پی ٹی وی ہیڈکوارٹرمیں ہواجس میں پی ٹی وی کی خستہ حالت بہتربنانے کے لئے مختلف اقدامات اورتجاویزپربات چیت ہوئی ۔اس دوران محمدمالک نے2ارب قرضہ کی منظوری کامطالبہ کردیاجس پربورڈارکان کی اکثریت ان کامنہ دیکھنے لگی۔محمدمالک کاکہناتھا کہ اگر پی ٹی وی کو وقت کے تقاضوں کے مطابق بناناہے توپھرہمیں2ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔بورڈنے ان کی دلیل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے منظوری دینے سے انکارکردیا۔کیونکہ پی ٹی وی اتنابڑاقرضہ واپس نہیں کرسکے گا۔یادرہے کہ پی ٹی وی کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کاپہلاواقعہ ہے کہ کسی ایم ڈی نے اتنی بڑی رقم کامطالبہ کیا ہو۔
بورڈسے نامنظوری کے بعدبھی محمدمالک اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہاں قابل ذکربات یہ ہے کہ ایک طرف وہ مالی بحران اورسرمائے کی ضرورت پرزوردے رہے ہیں مگردوسری طرف بھاری معاوضے پر3چیف آپریٹنگ آفیسربھی لگاناچاہتے ہیں جوفنانس،پروگرامزاورمارکیٹنگ کے ہیڈہوں گے۔پی ٹی وی میں چیف آپریٹنگ آفیسرزکی تقرری بھی اپنی نوعیت کاپہلاواقعہ ہوگااوراگریہ دونوں کام ہوگئے تومحمدمالک یہ کام کرنے والے پہلے ایم ڈی بن جائیں گے مگردونوں کام ہونے کے امکانات معدوم نظرآرہے ہیں
رپورٹ: تزئین اختر

Leave a comment

  • Becоmе а bitсоin millionairе. Get frоm $ 2500 pеr daу: http://qkjypfrsw.grupocelebreeventos.com/5098048c on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • yasser on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • shylabark on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • shylabark on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • randisl3 on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات