Published On: Mon, Nov 24th, 2014

نا اہل قرار ایم این ایز سے چھ کروڑ واپس کون لے گا؟

Share This
Tags
فرح ناز اصفہانی ، جمیل ملک،فرحت خان ، شہناز شیخ اور مجتبیٰ کھرل شامل ہیں سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیاتھا
آڈیٹر جنرل پاکستان نے پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں نا اہل قرار دیے گئے پانچ اراکان قومی اسمبلی کو ادا کی گئی تنخواہوں اور مراعات پر خرچ ہونے والے چھ کروڑ روپے واپس وصول کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان اراکین نے دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو رقم قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو واپس کی ہے اور نہ ہی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے کسی خط کا جواب دیا ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان آفس نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2012 میں اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کومسترد کر کے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ان اراکین قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے بیان حلفی میں غلط بیانی کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ان اراکین قومی اسمبلی جن میں امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی سے 12 لاکھ50ہزار،
MNA
محمد جمیل ملک سے6لاکھ 48ہزار، فرحت محمد خان سے 16لاکھ39ہزار روپے، بیگم شہناز شیخ سے11لاکھ75ہزار روپے، کیپٹن (ر) رائے مجتبیٰ کھرل سے 12لاکھ24ہزار روپے واپس وصول کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔آڈ یٹر جنرل پاکستان ا?فس کا کہنا ہے کہ جب نیشنل اسمبلی سیکریٹریٹ ان اراکین قومی اسمبلی سے پیسہ وصول کرنے میں ناکام ہوگیا ہے تو یہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی بھی ہے۔
رپورٹ : سہیل خان

Leave a comment