Published On: Thu, Aug 28th, 2014

قرضے کی نئی قسط بجلی کی قیمت میں اضافے سے مشروط

Share This
Tags
رپورٹنگ ڈیسک
عالمی مالیاتی ادارے نے قرض کی نئی قسط کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافے کی شرط عائد کر دی۔ ایک طرف تو آزادی اور انقلاب مارچ کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کی مانگ ہے تو وہ دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی قرض کی نئی قسط کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 فیصد اضافے کی شرط لگا دی۔ حکومت کو امید تھی کہ مذاکرات میں اس شرط سے چھوٹ حاصل کر لے گی مگر ایسا نہ ہو سکا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ مزید مذاکرات واشنگٹن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک طرف جہاں ملک کو بڑے اقتصادی بحران کا سامنا ہے وہاں اگر عالمی مالیاتی ادارے نے قسط دینے سے انکار کر دیا تو پاکستان کے لئے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو کوئی نیا قرضہ نہ دیں کیونکہ اقتدار میں آنے کے پی ٹی آئی کی حکومت اسے واپس نہیں کرے گی، پاکستان کے لئے کئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں ۔آئی ایم ایف کے حکام نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں اگر یہ مسئلہ اٹھایا تو قرض کی نئی قسط کا حصول مشکل ہو جائے جس سے معاشی صورتحال تباہ ہو جائے گی۔

Leave a comment