Published On: Sat, May 28th, 2011

پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں، کوئٹہ میں چیچن خاندان کی الم ناک موت

کوئٹہ میں شہید ہونے والے چیچن خاندان کی الم ناک موت کے مناظر ایک لمحے کے لئے بھی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہو رہے۔ کیسے پاکستانی پولیس اور فوج معسوم لوگوں پر گولیاں برسا رہی ہے اور خواتین رو ، چلا کر اور ہاتھ اٹھا کر فائرنگگ بند کرنے اور مدد کے لئے پکار رہی ہیں لیکن ایف سی کے ’’ بہادر ‘‘ جوان جن پر ہمیں ناز کرنا چاہیے ، انہیں گولیوں سے بھون رہے ہیں ۔واہ فرنٹےئر کانسٹیبلری کے جوانو! افسوس کی بات یہ ہے کہ ان پانچ بے گناہوں کی ہلاکت کے بعد فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پر ویز کیانی کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ کیا اس طرح فوج عوام کے دلوں میں اپنے لئے نفرت پیدا نہیں کر رہی؟اس واقعہ سے ایک بات تو طے ہو گئی کہ یہ پاک فوج کے سپاہی نہیں بلکہ پیشہ ور قاتل ہیں ۔
احمد فرازنے یہ لازوال نظم شائد انہی سفاک قاتلوں کے لئے لکھی تھی۔پڑھیں اور شاعر کو داد دیں کہ اس نے کیسے فوج کے ظلم کا شکار ہونے والے ان بے گناہوں کی ترجمانی کی ہے۔
***
پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں
میں نے اب تک تمھارے قصیدے لکھے
اورآج اپنے نغموں سے شرمندہ ہوں
اپنے شعروں کی حرمت سے ہوں منفعل
اپنے فن کے تقاضوں سے شرمندہ ہوں
اپنے دل گیر پیاروں سے شرمندہ ہوں
جب کبھی مری دل ذرہ خاک پر
سایہ غیر یا دست دشمن پڑا
جب بھی قاتل مقابل صف آرا ہوئے
سرحدوں پر میری جب کبھی رن پڑا
میراخون جگر تھا کہ حرف ہنر
نذر میں نے کیا مجھ سے جو بن پڑا
آنسوؤں سے تمھیں الوداعیں کہیں
رزم گاہوں نے جب بھی پکارا تمھیں
تم ظفر مند تو خیر کیا لوٹتے
ہار نے پر بھی نہ جی سے اتارا تمھیں
تم نے جاں کے عوض آبرو بیچ دی
ہم نے پھر بھی کیا ہے گوارا تمھیں
سینہ چاکان مشرق بھی اپنے ہی تھے
جن کا خوں منہ پہ ملنے کو تم آئے تھے
مامتاؤں کی تقدیس کو لوٹنے
یا بغاوت کچلنے کو تم آئے تھے
ان کی تقدیر تم کیا بدلتے مگر
ان کی نسلیں بدلنے کو تم آئے تھے
اس کا انجام جو کچھ ہوا سو ہوا
شب گئی خواب تم سے پریشاں گئے
کس جلال و رعونت سے وارد ہوئے
کس خجالت سے تم سوئے زنداں گئے
تیغ در دست و کف در وہاں آئے تھے
طوق در گردن و پابجولاں گئے
جیسے برطانوی راج میں گورکھے
وحشتوں کے چلن عام ان کے بھی تھے
جیسے سفاک گورے تھے ویت نام میں
حق پرستوں پہ الزام ان کے بھی تھے
تم بھی آج ان سے کچھ مختلف تو نہیں
رائفلیں وردیاں نام ان کے بھی تھے
پھر بھی میں نے تمھیں بے خطا ہی کہا
خلقت شہر کی دل دہی کے لئے
گو میرے شعر زخموں کے مرہم نہ تھے
پھر بھی ایک سعی چارہ گری کیلئے
اپنے بے آس لوگوں کے جی کیلئے
یاد ہوں گے تمھیں پھر وہ ایام بھی
تم اسیری سے جب لوٹ کر آئے تھے
ہم دریدہ جگر راستوں میں کھڑے
اپنے دل اپنی آنکھوں میں بھر لائے تھے
اپنی تحقیر کی تلخیاں بھول کر
تم پہ توقیر کے پھول برسائے تھے
جنکے جبڑوں کو اپنوں کا خوں لگ گیا
ظلم کی سب حدیں پاٹنے آگئے
مرگ بنگال کے بعد بولان میں
شہریوں کے گلے کاٹنے آگئے
آج سرحد سے پنجاب و مہران تک
تم نے مقتل سجائے ہیں کیوں غازیو
اتنی غارت گر ی کس کی ایما پہ ہے
کس کے آگے ہو تم سر نگوں غازیو
کس شہنشاہ عالی کا فرمان ہے!
کس کی خاطر ہے یہ کشت و خوں غازیو
کیا خبر تھی کہ اے شپرک زادگاں
تم ملامت بنو گے شب تار کی
کل بھی غا صب کے تم تخت پردار تھے
آج بھی پاسداری ہے دربار کی
ایک آمر کی دستار کے واسطے
سب کی شہ رگ پہ ہے نوک تلوار کی
تم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے
ان کے ہاتھوں میں پرچم بغاوت کے ہیں
پپڑیوں پر جمی پپڑیاں خون کی
کہ رہی ہیں یہ منظر قیامت کے ہیں
کل تمھارے لیئے پیار سینوں میں تھا
اب جو شعلے اٹھے ہیں وہ نفرت کے ہیں
آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے
اب قلم میں لہو ہے سیاہی نہیں
خون اترا تمھاراتو ثابت ہوا
پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں
اب سبھی بے ضمیروں کے سر چاہئیں
اب فقط مسئلہ تاج شاہی نہیں
پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں
پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں
Displaying 8 Comments
Have Your Say
  1. mubeen says:

    very sad…height of cruelizim…..indeed very sad…:(

    • ain’t it crazy how life goes upside down when you have a kid? I mean, but nuts. your husband sounds lovely and I think he made the right choice, sacrifice though it may seem at the moment. yay for you guys. :pxoxo

    • http://www./ says:

      Wow, Pawlenty's not even out on the trail and he's stuffed both his feet and his "paws" in his mouth. Not to mention that he did it on M.isinformation S.mells(like) N.othing B.ut C.rap. No self-respecting Conservative would give "Mourning Joe" a nod, much less an appearance. Nice guy, but he's proven himself to be hopelessly misinformed. Remember it was during Pawlenty's watch as Governor, that Al Frank-n-weinie stole the election right out in the open.

    • Shirley says:

      Fell out of bed feeling down. This has brehntegid my day!

    • Alyn says:

      Thanks for the inisthg. It brings light into the dark!

    • I also have a couple of extra Forveremore cds that I would love to donate to anyone that would like one and can’t afford it!! Feel free to let me know and I can send them along

  2. Ali Azhar says:

    really very sad..shame for all nation

  3. saima says:

    Masum chachan bashindon ki roohen ye sawal puch rhi hain inka kia ksur tha???? kia Pakistan main begunah mazlum yun saray aam maray jatay hain or Raymond Devis jesay qatil or dehshat gard baray izat k sath bhaga diay jatay hain,,, Wahhh Kia insaaf hy…!!!

Leave a comment